ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 39 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 39

39 ایلیم سیپا چھینکیں آتی ہیں۔گردن کے پچھلے حصہ میں شدید درد، رات کو سردی کی شدید لہر کمر سے نیچے اترتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے۔بعض دفعہ نزلہ زکام کے ساتھ جلد پر سرخ چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہو جاتے ہیں۔سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے اور جسم کے بعض حصوں میں حدت اور جلن محسوس ہوتی ہے۔ایلیم سیپا اعصابی دردوں میں بھی مفید ہے۔اگر زکام کے ساتھ جسم میں خصوصاً چہرہ، دانت سر اور گردن میں درد ہوں تو ایلیم سیپا ان سب کے لئے بہترین دوا ہے۔مددگار دوائیں : فاسفورس۔تھو جا۔پلسٹیلا دافع اثر دوائیں : آرنیکا۔کیمومیلا۔ور میٹرم اہلم طاقت : 30 سے 200 تک