ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 432
ہیلی بورس 432 میں پانی جمع ہونے لگے اور اس اندرونی دباؤ سے سر بڑا ہونے لگے تو اس بیماری میں جسے ہائیڈ رو فیلس (Hydrocephalus) کہتے ہیں کئی دوائیں کام آتی ہیں۔سب سے مؤثر دوا سلیشیا ہے۔ہیلی بورس بھی اس مرض میں مفید بتائی جاتی ہے۔جب بچہ کا سر بڑا ہو جائے اور آنکھیں سکڑ جائیں تو بچہ اچانک دل ہلا دینے والی چینیں مارتا ہے۔یہ علامت نمایاں طور پر ایپس (Apis) میں پائی جاتی ہے۔ایپس میں چونکہ ڈنک والے درد جیسا احساس پایا جاتا ہے اس لئے سر کے اندر پانی کے دباؤ کی وجہ سے جو تکلیف ہوتی ہے اس میں بھی ڈنک لگنے کا سا درد ہوتو ایپس دینے سے بچوں کو افاقہ ہوتا ہے۔لیکن ایپس کا اثر کچھ آہستہ ظاہر ہوتا ہے۔اس کے برعکس سلیشیا جلد تر اثر دکھاتی ہے۔ہائیڈرو ویفیلیس کے دوران دماغ کی بیرونی جھلی کی سوزش سے نکلنے والی رطوبت کو کم کرنے کے لئے ہیلی بورس بہت مؤثر ہے اور دماغ پر اس رطوبت کے نتیجہ میں پڑنے والے مسلسل دباؤ کو کم کر دیتی ہے۔اگر یکمل شفانہ بھی دے تو کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور پہنچاتی ہے۔مرگی کے ایسے دوروں میں جن میں مریض ہوش و حواس نہیں کھوتا اور آنکھیں کھلی رہتی ہیں ہیلی بورس بہت مفید دوا ہے۔جب ایسی مرگی کا دورہ ختم ہو جائے تو مریض پر اچانک سخت تھکاوٹ اور غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔ہیلی بورس میں سر کا درد اندر سے باہر کی جانب حرکت کرتا ہے۔پیشانی اور آنکھوں پر سخت دباؤ ہوتا ہے۔آنکھیں اوپر چڑھ جاتی ہیں۔درد کے اثر سے آنکھیں بھینگی ہو جاتی ہیں۔روشنی سے بہت زود سی ہوتی ہے۔سر میں بھاری پن اور اندر گہرائی میں گرمی کا احساس ہوتا ہے۔مریض درد کی شدت سے کراہتا ہے۔بھوک پیاس ہونے کے باوجود کچھ کھا پی نہیں سکتا۔غذا کی نالی میں جلن ہوتی ہے۔پیٹ میں ہوا اور گڑگڑاہٹ، معدہ کے مقام پر دباؤ اور چلتے ہوئے یا کھانستے ہوئے معدہ میں درد ہوتا ہے۔ہیلی بورس میں عمومی کمزوری بہت نمایاں ہوتی ہے جو بعض اوقات فالج کا باعث بن جاتی ہے۔