ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 431
431 107 ہیلی بورس نائیگر HELLEBORUS NIGER (Snow Rose) ہیلی بورس ہیلی بورس نا ئیگر پھولوں کے ایک پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جسے برفانی گلاب کہا جاتا ہے۔اس پودے کی جڑوں کو پیس کر یہ دوا تیار کی جاتی ہے۔ہیلی بورس کی سب سے نمایاں علامت دماغ کا معطل اور ماؤف ہو جانا ہے جس کی وجہ سے جسمانی افعال میں بے ترتیبی پیدا ہو جاتی ہے۔دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی جھلیوں میں سوزش ہونے کی وجہ سے اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور پاگل پن کی علامتیں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ہیلی بورس ایسی دوا ہے جو خدا کے فضل سے ان سب علامتوں کو دور کر کے مریض کو ذہنی لحاظ سے بالکل تندرست کر دیتی ہے۔ہیلی بورس میں اعضاء اور عضلات کے نظام پر کنٹرول نہیں رہتا اور وہ دماغ کے پیغام کو دیر سے قبول کرتے ہیں۔دماغ حکم تو جاری کر دیتا ہے لیکن عضلات حکم کی تعمیل دیر سے کرتے ہیں کیونکہ بنیادی اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔ہیلی بورس کے مریض کو کچھ کہا جائے تو شروع میں وہ بالکل کوئی رد عمل نہیں دکھاتا۔اسے بات سمجھانے کے لئے جھنجھوڑنا پڑتا ہے۔اس کے خیالات مجتمع نہیں ہوتے اور اسے کوئی کام کرنے کے لئے حد درجہ توجہ دلانے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔اس میں خاص قسم کی غنودگی اور بے حسی پائی جاتی ہے اور یہ کیفیت بعض اوقات بے ہوشی تک پہنچ جاتی ہے۔بعض اوقات ہیلی بورس کے مریض کو بزعم خود شیطان اور بدروحیں دکھائی دینے لگتی ہیں اور وہ اس خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ وہ کوئی ایسا گناہ کر بیٹھا ہے جس کی بخش ہے۔آرم لیکلیس اور سٹرامونیم میں بھی ایسی بھیا تک سوچیں پائی جاتی ہیں۔