ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 433 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 433

ہیلی بورس 433 خصوصاً بچوں میں اگر پیشاب گہرے رنگ کا آئے۔حاجت بہت ہو مگر بچہ پیشاب نہ کر سکے اور مثانے پر دباؤ بڑھتا چلا جائے تو اس مرض میں پہیلی بورس بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ایک طرف کے بازو اور ٹانگ کی مسلسل خود بخود ہونے والی حرکت میں بھی ہیلی بورس مشہور دوا ہے۔انگوٹھا مڑ کر ہتھیلی میں جنس جاتا ہے۔ایسے مریض کے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان چھالے بھی نکل آتے ہیں۔یہ ساری علامتیں ہیلی بورس کا فوری تقاضا کرتی ہیں۔ہائیڈ رولیفیلس سے اس دوا کے تعلق کا ذکر گزر چکا ہے۔ایسے بچے کی سوتے میں چھینیں ایپس (Apis) کے بچے کی چیخوں سے ملتی ہیں مگر ایپس کے مریض میں جسم کے ایک طرف کے بازوؤں اور ٹانگوں کا لرزتے رہنا نہیں پایا جاتا۔ہیلی بورس کے مریض کی جلد پر پھل پھلی اور میں بھی پائی جاتی ہیں اور نیلگوں داغ بھی ملتے ہیں۔سر کے بالوں اور ناخنوں کا جھڑنا بھی اس کی علامات کے دائرہ میں ہے۔دافع اثر دوائیں: کیمفر سنکونا (چائنا) طاقت 30 سے 1000 تک