ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 260
کارڈس میر یانس 260 یہ دوا پتے کی پتھریوں میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔پتے کی جھلی کے اوپر سوجن آ جاتی ہے اور دور دہوتا ہے۔تلی کے پاس چھین کا احساس ہوتا ہے۔بائیں طرف کی جلد بہت زود حس ہو جاتی ہے اور دکھتی ہے۔شدید قبض ہو جاتی ہے جو مسلسل جاری رہتی ہے۔اجابت مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے۔خونی بواسیر بھی ہو جاتی ہے۔پیشاب اکثر گہرے رنگ کا ہوتا ہے۔جگر کی بیماریوں کی وجہ سے کھانسی ہو جاتی ہے۔جس کا اثر مائیں پھیپھڑے کے نچلے حصہ پر ہوتا ہے۔چیلی ڈونیم اور ایسکولس کے مریضوں کی طرح شانے کی چپٹی ہڈی (Scapula) میں درد ہوتا ہے۔دائیں کو لہے کی ہڈی اور جوڑ میں بھی درد ہوتا ہے جو نیچے ٹانگ تک پھیلتا ہے۔تشیخ بھی ہوتا ہے۔اگر کو لہے کی تکلیفیں حرکت سے بڑھیں تو اس میں کارڈس میریانس بہت مفید دوا ہے۔کارڈس میریانس میں ویریکوز وینز Vericose) (Veins ابھرنے کا رجحان بھی ملتا ہے۔وہ تمام دوائیں جن میں سیاہ خون بہنے کی علامت پائی جاتی ہے ان میں نیلی رگوں کے جالے بننے کا رجحان بھی ملتا ہے۔پاؤں متورم ہو جاتے ہیں۔پاؤں اور پنڈلیوں میں تشبیح ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے چلنا مشکل ہوتا ہے۔اگر تیز چلنے سے پیج ہو تو برائیونیا اور آرنیکا ملا کر دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔کارڈس میر بانس کے مریضوں کی تکلیف جب بڑھ جائے تو چند قدم چلنے سے بھی تشیخ ہونے لگتا ہے۔پاؤں میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے کارڈس میر یانس ایسے انفلوئنزا میں بھی مفید ہے جس میں جگر متاثر ہو۔طاقت : Q سے 30 تک لیکن اکثر مدرنیچر میں استعمال کی جاتی ہے