ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 261
کولو فائیلم 261 64 کولو فائیلم CAULOPHYLLUM کولو فائیلم ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کے جوڑوں میں نقرس یعنی Gout کی وجہ سے درد اور ختی پیدا ہونے کا اچھا علاج ہے۔نقرس نہ بھی ہو تو ہاتھ پاؤں کی انگلیوں اور جوڑوں کے عمومی درد میں اور جگہ بدلتے رہنے والے دردوں میں بہت کارآمد ہے عام طور پر ماؤف حصوں میں شیخ کا رجحان ملتا ہے۔کولو فائیلم کو میں نے مخصوص علامتوں والے لنگڑی کے درد (Sciatica) میں بھی بہت مفید پایا ہے حالانکہ اس پہلو سے اس کا کتابوں میں ذکر نہیں ملتا۔یہ درد کمر سے دونوں ٹانگوں میں یا بعض دفعہ ایک ٹانگ میں نیچے اترتا ہے اور کولو فائیلم کی مریض عورتوں میں حمل کے دوران جو تکلیفیں ملتی ہیں ان سے مشابہت رکھتا ہے۔اسی مشابہت کی بنا پر میں نے اسے لنگڑی کے درد میں کامیابی کے ساتھ استعمال کرا کے دیکھا ہے۔لنگڑی کے درد کو انگریزی میں مختصراً Sciatica کہا جاتا ہے جو دراصل ان اعصاب کا نام ہے جن میں یہ درد پایا جاتا ہے۔کولو فائیلم عورتوں کے لئے دوران حمل بہت ہی مفید اور اہم دوا ہے۔یہ رحم کو طاقت بخشتی اور مضبوط بناتی ہے۔میں نے بہت دفعہ ایسے موقعوں پر جب حمل ضائع ہونے کا شدید خطرہ تھا کولو فامیلم کو استعمال کروایا ہے۔اللہ کے فضل سے حمل کا بقیہ زمانہ بخیر و عافیت گزرا۔اگر بچہ کی پیدائش کے وقت دردیں رحم کی طرف منتقل ہونے کی بجائے دونوں رانوں کے اندر کی طرف یا ران کے پیچھے کی طرف عرق النساء (Sciatica) کے اعصاب کے خطوط پر اتریں اور رحم کی گردن میں تشیخ ہو تو کولو فائیلم بہترین ثابت ہوتی سیکیل کار بھی نم رحم کے تشیخ کی دوا ہے لیکن اس کا تشیخ کولو فائیلم کے تشنج سے بہت ہے۔زیادہ سخت ہوتا ہے اور سیکیل کی دوسری علامتیں اسے کولو فائیلم سے واضح طور پر