ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 799 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 799

ٹیوبر کیولینم 799 ٹیوبر کیولینم میں عضلاتی نظام اتنا کمزور پڑ جاتا ہے کہ اعضاء لٹکے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔اس کی یہ علامت بہت شدید ہوتی ہے۔اگر بچہ میں سل کا مادہ ہوتو اجابت کے ساتھ ان کی آنت بھی باہر نکل آتی ہے۔اس میں ٹیٹو بر کیولینم کو نہیں بھولنا چاہئے۔مردانہ یا زنانہ اعضاء کے نیچے گرنے کے احساس کو دور کرنے کے لئے بھی یہ دوا بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔حیض بہت جلد ، بہت زیادہ اور بہت لمبا عرصہ ٹھہر نے والے ہوتے ہیں۔دردبھی بہت پائے جاتے ہیں۔ان علامات میں دوسری دواؤں کے ساتھ ساتھ ٹیوبر کیولینم بھی مفید ہے۔اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔خشک سخت اور مزمن کھانسی جو عام نزلہ زکام وغیرہ کے نتیجہ میں نہ ہو بلکہ آکر ٹھہر ہی جائے، ٹیوبر کیولینم کے مریضوں میں ملتی ہے۔پلسٹیلا بھی ایسی کھانسی کو نرم کرنے میں کام آتی ہے۔رنگ ورم (Ringworm) یعنی دوری یا داد میں چھوٹے چھوٹے دانوں کا ایک چکر سا بن جاتا ہے جو اگر بالوں میں ہو جائے تو بالوں کو جڑ سے اکھیر دیتا ہے۔اسی کو ایلو پیشیا (Alopecia) کی بیماری کہتے ہیں جو بالوں کو کچھوں کی شکل میں گول گول دائروں کی صورت میں اتارتی رہتی ہے۔اس بیماری میں ٹیوبر کیولینم یا ایسیلینم دونوں بہت مفید ہیں۔ڈاکٹر برنٹ کا خیال ہے کہ اس کی بنیادی وجہ سلی مادہ ہی ہے اور اگر کسی کو یہ بیماری ہو تو اس کو لا ز ما بیسیلینم یا ٹیوبر کیولینم دینی چاہئے۔پکرک ایسڈ بھی ایلو پیشیا اور داد کی بہت قوی دوا ہے۔عضلات کو سوتے میں جھٹکے لگنا بھی ٹیوبر کیولینم کی ایک نمایاں علامت ہے لیکن اس بیماری میں اور بھی کئی دوائیں کام آتی ہیں۔ٹیو بر کیولینم میں طوفان سے قبل ہی مریض میں بیماری کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ٹیو بر کیولینم کو حاد بیماریوں سے زیادہ مزمن بیماریوں کے اثر کو توڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ورنہ وہ مزمن بیماریاں نسلاً بعد نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں۔لیکن حاد بیماریوں میں بھی یہ فوری اثر دکھانے والی دوا ہے۔