ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 744 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 744

سینیگا 744 پھیپھڑوں کی بیماریوں میں بہت گاڑھا چمٹنے والا بلغم بہت کثرت سے پیدا ہوتا ہے۔تپ دق بگڑ جائے تو یہ علامت اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے۔سینیگا سے اس بلغمی تکلیف کا ایک حد تک ازالہ ہو جاتا ہے لیکن یہ کمل شفا نہیں دے سکتی۔سینیگا کے چھاتی کے درد، آرام کے دوران بڑھ جاتے ہیں مگر کھانسی حرکت سے بڑھتی ہے۔خصوصاً دمہ کی تکلیف معمولی حرکت سے بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔مریض دمہ کے دوران اعضاء کو حرکت دینا بھی پسند نہیں کرتا۔لیئر نگر (Layrings) کے تپ دق میں بھی اسے شہرت حاصل ہے۔چپکنے والا بلغم بار بار کھانسنے سے بہت مشکل سے خارج ہوتا ہے۔تپ دق کے آخری مراحل میں بھی اس کی تکلیف کم کرنے میں اسے کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔بعض یو پیتھس کے نزدیک مزاجی علامتیں موجود ہوں تو بائیں چہرے کے فالج کے لئے بھی یہ دوا اچھی ثابت ہوگی۔سینیگا کا مزاجی مریض جھگڑالو ہوتا ہے۔طاقت: 30 سے 200 تک