ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 602 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 602

ملی فولیم مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔602 عورتوں میں حیض کا خون لمبا عرصہ جاری رہے ، رقم اور پیٹ میں تشریح ہو جائے اور بہت زیادہ مقدار میں خون بہہ رہا ہو تو یہ خاص ملی فولیم کا نشان ہے۔یہ تینوں علامتیں اکٹھی ہو جائیں تو ملی فولیم خدا کے فضل سے فوری فائدہ دیتی ہے۔الا ماشاء اللہ۔اسی طرح اگر حمل ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہو جائے ، معمولی حرکت سے خون جاری ہو اور آرام کرنے سے رک جائے تو اس صورت میں بھی ملی فولیم مفید ہے۔جس عورت کو حمل کے آغاز سے ہی سرخ خون کے جریان کی شکایت ہو جس سے اکثر بچہ ضائع ہو جا تا ہو تو اس کو چاہئے کہ متوقع حمل سے کچھ پہلے ملی فولیم کی ایک لاکھ طاقت میں ایک خوراک کھالے۔بعض دفعہ ایک ہی خوراک اس بیماری سے ہمیشہ کے لئے نجات دے سکتی ہے۔اسی طرح ایک لاکھ طاقت میں اس کا حیرت انگیز اثر ایک ایسے شخص پر استعمال سے ظاہر ہوا جو جھٹکا لگنے سے گھوڑا گاڑی سے باہر جاپڑا تھا اور اس کے بعد مسلسل ہفتوں تک خون تھوکتا رہا۔ملی فولیم ایک لاکھ طاقت میں ایک ہی خوراک دینے سے خدا کے فضل سے اسے مکمل شفا ہو گئی۔جن لوگوں میں جریان خون کا رجحان ہو اگر انہیں اپریشن سے پہلے علی فولیم کی ایک ہزار طاقت میں ایک خوراک دے دی جائے تو وہ اپریشن کے دوران پیدا ہونے والی جریان خون کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہیں گے۔ملی فولیم کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ خون کو جمنے نہیں دیتی اور Clot نہیں بنتے۔وہ ایلو پیتھک دوائیں جو خون کے جریان کو روکنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں عموماً خون کو گاڑھا کر دیتی ہیں جبکہ ہو میو پیتھک دوائیں خون کو صحت مند رکھتے ہوئے بہنے سے روکتی ہیں۔ملی فولیم اس لحاظ سے بہت اچھی دوا ہے اور جریان کو روکتی ہے مگر خون بے ضرورت گاڑھا نہیں کرتی۔دل کی طرف خون کا دوران زیادہ ہو جائے تو اس میں بھی ملی فولیم اچھی ہے۔عموماً ہیجانی کیفیت میں ایسا ہوتا ہے۔عام طور پرا یکونائٹ فائدہ مند ہوگی لیکن ملی فولیم بھی اچھا اثر دکھاتی ہے۔