ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 601 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 601

ملی فولیم 601 142 ملی فولیم MILLEFOLIUM (Yerrow) ملی فولیم کا جریان خون سے خاص تعلق ہے اور بالعموم اس کا جریان خون سرخ ہوتا ہے مگر بورک (Dr۔Boericke) نے بھی اسے صرف سرخ خون کے جریان تک محدود رکھا ہوا ہے اور وریدوں (Veins) سے اس کا کوئی تعلق نہیں جوڑا لیکن کینٹ (Dr۔Kent) اس کے متعلق پہلے فقرہ میں ہی اس کو ویری کوز و نیز (Vericose Veins) میں چوٹی کی دوا بتاتا ہے۔اس لئے وہ اس کے اخراج خون کو ہمیشہ سرخ نہیں بلکہ عموما سرخ بیان کرتا ہے۔بہر حال اگر چہ سرخ خون ہی نکلتا ہے مگر جریان خون کی خواہ وہ کالا ہی ہو یہ اولین دوا ہے۔اس سے بڑھ کر جریان خون کی علامات شاید ہی کسی اور دوائی میں پائی جاتی ہوں۔اگر کینسر کے زخموں سے خون کا جریان زیادہ ہو تو اس کی روک تھام میں بھی یہ مفید ہوسکتی ہے۔کینسر کے زخم پر خالص شہد کا لیپ بار بار لگانے سے بھی افاقہ ہونا ایک طے شدہ حقیقت ہے۔علی فولیم میں ایک علامت یہ ہے کہ آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں اور سیا حساس نمایاں ہوتا ہے کہ آنکھوں میں بہت زیادہ خون اکٹھا ہو گیا ہے۔سر درد شروع ہونے سے پہلے آنکھیں خون سے بھر جاتی ہیں۔بعض دفعہ ذرا سا پڑھنے سے بھی یہ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ان سب عوارض کا علاج ملی فولیم ہے۔خون کا دوران زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوں اور نظر دھندلا جائے اور ساتھ ہی نکسیر پھوٹنے کا بہت رجحان ہو تو اس میں بھی یہ فائدہ مند ہے۔اس بیماری میں عام طور پر ملی فولیم 30 کو فاسفورس 30 سے ملا کر دیا جائے تو یہ دونوں اکٹھی بہت