ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 603
ملی فولیم 603 ملی فولیم عموماً بوڑھے اور کمزور لوگوں نیز عورتوں اور بچوں کی بیماریوں میں مفید ہے۔عموماً سر کی طرف خون کے دوران کا احساس ہوتا ہے،سر کے دائیں جانب دباؤ، پیوٹوں اور پیشانی کے عضلات میں اینٹھن ہوتی ہے، حرکت سے چکر آتے ہیں اور کان بند ہونے کا احساس ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی ان سے ٹھنڈی ہوا نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔دوپہر کو سونے کے بعد سر بھاری ہو جاتا ہے۔مریض کو ہر وقت یہ احساس رہتا ہے کہ وہ کچھ بھول گیا ہے۔چہرے پر گرمی اور حدت محسوس ہوتی ہے۔منہ بہت خشک رہتا ہے۔مسوڑھوں میں زخم کی علامت بھی ملی فولیم میں پائی جاتی ہے۔حلق میں بھی زخم بن جاتے ہیں اور بائیں جانب درد ہوتا ہے۔معدہ میں جلن اور کھرچن کا احساس رہتا ہے۔جگر کے مقام پر دردہ متعفن ریاح ، آنتوں سے جریان خون، شدید خونی پیچش اور خونی دست آتے ہیں۔پیشاب میں بھی خون کی آمیزش ہوتی ہے۔مثانے میں ورم اور بائیں گردے کے مقام پر درد کا احساس ہوتا ہے۔عورتوں میں حیض رک جانے سے شیخ اور مرگی کے دورے پڑنے لگیں یا سخت محنت مشقت کرنے کی وجہ سے رحم سے خون جاری ہو جائے تو ملی فولیم اس کے لئے مفید دوا ہے۔سرخ خون کی بواسیر میں بھی ملی فولیم کو استعمال کرنا چاہئے۔پھیپھڑوں میں بلغم جم جائے اور دق کا مرض مزمن ہو جائے، کھانسی کے ساتھ خون آنے لگے اور سینہ میں تنگی محسوس ہو تو بھی ملی فولیم معاون دوا ہوسکتی ہے۔ہرنیا (Hernia) جو طاقت سے بڑھ کر بوجھ اٹھانے سے پیدا ہو۔پتھریوں کے اپریشن کے بعد خون روکنے کے لئے اور ایسے بہت اونچے بخار میں جس کی کوئی وجہ سمجھ نہ آئے ور مسلسل ہو جب دوسری دوائیں کام نہ کریں تو ملی فولیم اعجازی اثر دکھا سکتی ہے۔اور اگر مرد کے بیوی سے تعلقات ہر لحاظ سے درست ہوں۔جرثومے صحت مند ہوں مگر مادہ منویہ خارج نہ ہو تو بعض دفعہ اس وجہ سے بھی بچوں کی پیدائش رک جاتی ہے۔اس غیر معمولی علامت میں ملی فولیم بہت اہمیت رکھتی ہے۔