ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 452 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 452

ہائیڈ روکو ٹائل 452 چاہئے جو بہت لمبی توجہ اور گہری دواؤں کے استعمال کا محتاج ہوتا ہے۔لیوپس (Lupus) کی قسم کی ایک اور جلدی بیماری ہے جس میں سارے جسم پر مچھلی کی طرح چاتے بننے لگتے ہیں، اس میں سورا ئینم ایک ہزار یا آرسنک ایک ہزار طاقت میں دینی چاہئے۔سورائینم اور آرسنک میں بنیادی فرق یہ ہے کہ سورائینم کے مریض کے اخراجات میں شدید بد بو پائی جاتی ہے اور یہ بد بو بہت نمایاں ہوتی ہے۔اگر کسی معین بیماری کے بغیر ہی منہ، بغلوں یا پاؤں سے سخت بو آتی ہو تو رس گلا برا 6x طاقت میں بہت اچھا کام کرتی ہے۔میں نے اسے ہومیو پیتھک 6 پوٹینسی میں بھی استعمال کرا کے دیکھا ہے اور بہت مفید پایا ہے۔ہائیڈروکونائل سورائس میں بھی مفید ہے۔اگر سورائس ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوؤں پر نمایاں ہو تو اس میں بھی ہائیڈ رو کو ٹائل کو استعمال کرنا چاہئے۔تلوؤں اور ہتھیلیوں میں سورائس کے بغیر بھی خارش ہو تو یہ دوا مفید ہے۔ایک اور بہت خطرناک بیماری فم رحم کا کینسر ہے اس کا تفصیلی ذکر میلونیس اور کار بو اینیمیس کے ابواب میں موجود ہے۔کینسر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔رحم نکالنے کے بعد بھی تکلیف باقی رہتی ہے۔ہائیڈ روکو ٹائٹل اس کینسر میں درد میں کم کرنے کے لئے چوٹی کی دوا ہے لیکن اس وقت یہ مکمل شفا نہیں دیتی۔بہر حال رحم میں زخم اور رحم کی گردن پر سرخی اور سوزش ہو تو اس مرحلہ پر ہائیڈ روکو ٹائل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔طاقت: 30 سے 200 تک