ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 453 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 453

ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ 453 114 ہائیڈ روسائینک ایسڈ HYDROCYANIC ACID یہ بہت خطرناک تشنج پیدا کرنے والا تیزاب ہے جو خشک سالی کی وجہ سے کڑوے باداموں اور مویشیوں کے چارے میں پیدا ہو جاتا ہے۔اسے ہلکا سا چکھنے سے بھی انتڑیوں میں شدید تشنج پیدا ہو جاتا ہے اور چکھتے وقت ذراسی بھی بے احتیاطی کی جائے تو سانس کی نالی کے تشیخ کی وجہ سے فوری موت واقع ہو سکتی ہے۔کڑوے باداموں اور چارے میں اس زہر کا جو عنصر پایا جاتا ہے وہ بہت خفیف ہوتا ہے اس لئے کڑوے بادام کھانے والوں کو نہ تو لازماً انتریوں میں شیخ ہوگا اور نہ سانس کی نالیوں میں۔لیکن شیخ کا کچھ احتمال بہر حال باقی رہتا ہے۔چارے میں اس کی مقدار نسبتا زیادہ پائی جاتی ہے۔اس لئے ایسا چارہ کھانے والے جانوروں کو لاز ما انتریوں کا شیخ ہو جاتا ہے اور بسا اوقات ان کا جانبر ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔پیٹ کے شیخ میں اس کے اثر کو زائل کرنے کے لئے کا چیکم بہترین دوا ہے جو 200 طاقت میں بہت اچھا کام کرتی ہے۔اکثر طبیبوں نے ہائیڈروسائٹینک ایسڈ کو اپھارے اور پیٹ کے شیخ تک ہی محدود رکھا ہے حالانکہ یہ دمہ، مرگی اور کالی کھانسی کے تشیخ کے لئے بھی بہترین دوا ہے۔اگر دمہ یا کالی کھانسی کی وجہ سے سانس بند ہو جائے اور مریض بے ہوش جائے تو فورا ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ دینے سے مریض کئی قسم کے خطرات سے بچ جاتا ہے ورنہ شیخ کے نتیجہ میں دماغ کو آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے بعض اوقات وہ مستقل ذہنی مریض بن جاتا ہے یا بعض دفعہ شیخ کی سختی کی وجہ سے اس کی فوری موت واقع ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں ہائیڈرو سائینک ایسڈ چوٹی کی کام آنے والی دوا ہے۔اسے ہائیڈ رو نو بینم کے ساتھ ملا کر 200 طاقت میں دیا جائے تو بہترین ایلو پیتھک ان ہیلر (Inhaler) سے بھی بہتر