ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 451
ہائیڈ روکو ٹائل 451 113 ہائیڈروکو ٹائل HYDROCOTYLE ہائیڈ روکو ٹائل ایک ایسی دوا ہے جو کوڑھ کے لئے بہت مؤثر ہے اور بہت سی دوسری جلدی بیماریاں بھی اس سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔کوڑھ ایک ایسا مرض ہے جو آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔یہ فوری لگنے والا مرض نہیں ہے بلکہ خون میں اس کا مادہ آہستہ آہستہ نشو نما پاتا ہے اور کسی کوڑھی کے ساتھ بہت لمبے عرصہ تک مسلسل لمس کرتے رہنے کے نتیجہ میں یہ منتقل بھی ہوسکتا ہے۔اگر جلد پر کوڑھ کے ابتدائی آثار ظاہر ہونے لگیں تو فوراً ہائیڈ روکو ٹائل دینی چاہئے ورنہ آخر کار جب کوڑھ میں جابجا زخم اور ناسور بن گئے ہوں تو پھر یہ کام نہیں آتی۔میں نے کئی مریضوں میں ہائیڈروکونائل استعمال کی ہے۔خدا کے فضل سے ہمیشہ ہی اسے بہت مفید پایا ہے۔بعض دفعہ تو مکمل شفا ہو گئی اور بعض دفعہ بیماری بالکل معمولی رہ گئی۔کوڑھ کے علاوہ لیوپس (Lupus) بھی ایک ایسی جلدی بیماری ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لاعلاج ہے۔یہ کئی قسم کی شکلوں میں ظاہر ہوتی ہے۔آبلہ دار دانے ، زخم اور خارش کے علاوہ اس میں جلد کھنچ کر سکڑنے لگتی ہے اور بہت تکلیف ہوتی ہے۔ہائیڈ روکو ٹائل اس مرض میں بھی بہت مفید ہے۔عمومی خارش جو بغیر کسی جلدی ابھار، دانوں یا زخم کے ہواس کے لئے بھی ہائیڈ روکو ٹائل کو فائدہ مند پایا گیا ہے۔اسی طرح ایک اور دوا ڈولی کوس (Dolichos) بھی خشک ضدی خارش میں بہت مفید ہے۔جلد موٹی ہو جائے اور مچھلی کی جلد کی طرح کے چھلکے اترنے لگیں تو یہ سورائس (Psoriasis) کی علامت ہے۔اسے کوڑھ نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ سورائس کا علاج ہونا