ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 324
کولوسنتھ 324 سے مشابہ ہوتا ہے جسے بڑھئی سوراخ کرنے کے لئے چلاتے ہیں اور عورت اس درد سے دہری ہو جاتی ہے۔Ovaries میں چھوٹے چھوٹے ٹیومرز بھی پائے جاتے ہیں۔اجابت کے دوران جب پیشاب آتا ہے تو پیشاب کی ساری نالی میں جلن محسوس ہوتی ہے اور کبھی انڈے کی سفیدی کی طرح کا مادہ بھی خارج ہوتا ہے جس میں سے سخت بدبو آتی ہے اور پیشاب نکلتے ہوئے خارش ہوتی ہے۔بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے کرسٹلز پیشاب کے ساتھ نکلتے ہیں جو کموڈ کی سطح کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں۔کبھی پیشاب کے ساتھ سارے پیٹ میں تشیخی درد شروع ہو جاتا ہے۔کولوسنتھ کے مزاج اور جسمانی ساخت میں نزاکت پائی جاتی ہے۔کولو سنتھ کا سر درد بھی بہت شدید ہوتا ہے اور آنکھ میں حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔چہرے کے اعصاب میں سخت درد ہو جسے دبانے اور ٹکور کرنے سے آرام آئے تو اس میں کولو سنتھ غیر معمولی فائدہ مند دوا ہے اور بہت جلد افاقہ ہوتا ہے۔کولوسنتھ میں در دلبر در لہر اٹھتے ہیں۔ہر اگلی لہر پہلی لہر سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے یہاں تک کہ مریض کی چیخیں نکل جاتی ہیں اور ہسٹیریا کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔کولوسنتھ کی چند گولیاں منہ میں رکھتے ہی سکون محسوس ہوتا ہے۔ہومیو پیتھی میں یہ خوبی ہے کہ یہ جلد آنے والی روز مرہ کی بیماری میں فورا آرام پہنچاتی ہے۔درد جس سرعت سے آتی ہے۔کولو سنتھ ہو میو پیتھک پوٹینسی میں دینے سے اسی سرعت سے غائب ہو جاتی ہے۔یہ کولو سنتھ کے دردوں کے عمومی مزاج ہیں۔ٹکور اور دباؤ سے آرام۔ایسے درد جسم میں کہیں بھی واقع ہوں ہر جگہ بلا توقف کولو سنتھ استعمال کریں۔جب یہ دوا اثر کرتی ہے تو فوری سکون کے نتیجہ میں مریض سو جاتا ہے۔دافع اثر دوائیں : نکس وامیکا۔نوبیکم طاقت : عموماً 30 لیکن بعض دفعہ ایک لاکھ بھی دینی پڑتی ہے۔