ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 325 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 325

کونیم 325 82 کو نیم میکولیٹم CONIUM MACULATUM (Poison Hemlock)۔کو نیم کا زہر ایک پودے سے حاصل کیا جاتا ہے جسے اردو میں شیکر ان اور لاطینی یا انگریزی میں Hemlock کہا جاتا ہے۔یہ پودا دنیا کے اکثر علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔کو نیم کا لفظ یونانی لفظ Konas سے لیا گیا ہے۔جس کا مطلب چکر دینا ہے۔اس کے زہر سے شدید چکر آتے ہیں۔دسویں صدی میں اسی زہر کو بطور دوا بھی استعمال کیا گیا خصوصاً غدودوں کی بیماریوں میں مرگی اور کالی کھانسی کے لئے اس سے استفادہ کیا گیا لیکن اس کے شدید اور گہرے زہریلے اثرات کی وجہ سے آہستہ آہستہ اس کا استعمال کم ہوتا گیا اور پھر بالکل متروک ہو گیا۔روم اور یونان کی سلطنتوں میں اسے قانونی طور پر موت کی سزا دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔یہی وہ زہر ہے جس کا پیالہ سقراط کو پیش کیا گیا تھا۔یہ زہر جسم کو مکمل طور پر مفلوج کر دیتا ہے اور فالج پاؤں سے شروع ہو کر اوپر کی طرف جاتا ہے۔موت سے پہلے شدید چکر آتے ہیں شیخ ہوتا ہے اور پھر غشی طاری ہو جاتی ہے۔ہومیو پیتھک دوا کی صورت میں کو نیم ان سب علامتوں کے ازالے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔بعض اور ہومیو پیتھک ادویہ مثلاً بیلا ڈونا ، سیمیم اور کا کولس بھی چکروں کے لئے مشہور ہیں لیکن کو نیم کا ان دواؤں سے اس لحاظ سے فرق ہے کہ اس میں اکثر لیٹے ہوئے چکر آتے ہیں، بستر گھوم جاتا ہے اور آنکھ کے ذراسی حرکت کرنے سے بھی چکر زیادہ ہو جاتے ہیں۔نوجوان بیوائیں یا ایسی جذباتی خواتین جن کی شادی نہ ہو سکے ان کے دبے ہوئے جذبات کے نتیجہ میں اگر دیگر تکالیف کے علاوہ چکروں کی مخصوص علامت بھی پائی جائے تو عموماً کو نیم ایسی مریضہ کی دوسری تکلیفوں کو بفضلہ تعالیٰ شفا بخشنے کی طاقت