ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 323 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 323

کولو سنتھ 323 81 کولوسنتھ COLOCYNTHIS کولوسنتھ روزمرہ کی اچانک پیدا ہونے والی بیماریوں مثلاً سخت پیٹ درد وغیرہ میں بہت مفید ہے۔پیٹ کا درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض ایک لمحہ بھی چین سے نہیں بیٹھ سکتا ، درد کی شدت سے دہرا ہوتا ہے اور آگے جھکتا ہے۔چونکہ دباؤ سے آرام آتا ہے اس لئے مریض ماؤف حصہ کو دباتا ہے اور آگے جھکنے سے سکون محسوس کرتا ہے۔دباؤ اور گرمی سے کچھ آرام ملتا ہے۔میگنیشیا اس (Magnesia Phos) کا بھی یہی مزاج ہے اس لئے میں کولوسنتھ کو میگنیشیا فاس سے ملا کر ہنگامی بیماریوں میں استعمال کرتا ہوں۔اللہ کے فضل سے جلد آرام آجاتا ہے۔کولو سنتھ چونکہ بنیادی طور پر اعصابی تکلیف کی دوا ہے اس لئے اگر بیرونی اعضاء میں درد ہو تو ساتھ ہی نزدیک کے اعصاب میں بھی بل پڑ جاتے ہیں اور شکنجہ سا محسوس ہوتا ہے۔پیٹ کے درد میں انتڑیوں میں بل پڑتے ہیں۔کولو سنتھ کا اعصاب کے چھوٹے خلیوں سے زیادہ تعلق ہوتا ہے۔چنانچہ انتڑیوں، کمر اور بازو وغیرہ کے دردا کثر انہی اعضاء تک محدود رہتے ہیں، سارے جسم کے اعضاء پر حملہ نہیں کرتے۔Sciatica عرق النساء) کے درد کمر۔شروع ہو کر نیچے ٹانگوں میں اترتے ہیں۔بازو کا درد پورے پہلو میں ہوتا ہے۔کولوسنتھ میں درد دورے کی شکل میں آتا ہے۔ہر دورہ پہلے دورہ سے زیادہ شدید ہوتا ہے۔درد آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔کولوسنتھ دینے سے فوراً آرام آتا ہے۔مردوں میں کاروبار میں ناکامی کی وجہ سے یا کوئی صدمہ پہنچنے سے بھی درد کا دورہ پڑ جاتا ہے۔عورتوں کے بیضہ الرحم (Ovaries) میں درد کا احساس ورما چلنے