ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 258
کارسینوسن 258 مددگار دوائیں: ریڈیم برومائیڈ نیز کینسر کی نوعیت اور حملے کی شدت کے اعتبار سے مذکورہ بالا دوائیں جو اس کی مددگار بتائی گئی ہیں ان میں سے کوئی ایک یا ایک سے زائد حسب ضرورت استعمال ہوسکتی ہیں۔عام طور پر ہڈیوں اور پھیپھڑوں میں کینسر کا اثر پھیلنے سے روکنے کے لئے فاسفورس اور برائیونیا بہت ضروری ثابت ہوتی ہیں۔ان کو اس مقصد کے لئے اکثر 30 طاقت میں ہی استعمال کرنا چاہئے۔30 طاقت کام کرنا چھوڑ دے تو پھر 200 طاقت میں دی جائیں۔تکرار طاقت : 200 سے ایک لاکھ طاقت میں مفید ثابت ہوئی ہے۔عام طور پر 15 دن میں ایک بار کافی ہے مگر کینسر کے شدید حملے کی صورت میں خصوصاً جبکہ جراحی کا عمل ہو چکا ہو پہلے چند روز ، روزانہ ایک لاکھ میں ایک خوراک دی جاسکتی ہے۔جراحی کے عمل کے بعد بے چینی کو دور کرنے کے لئے آرسنیک CM بھی بہت زوداثر ثابت ہوتی ہے جسے ایک خوراک دینے کے بعد اس وقت تک نہ دہرایا جائے جب تک بے چینی کا حملہ دوبارہ مائل بشدت نہ ہو۔ایسی صورت میں ضرور دہرائیں۔