ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 257
کارسینوسن 257 سے تعلق ہے جن میں سے ایک کینسر بھی ہو سکتی ہے۔فاسفورس اور کلکیریا فاس کا ہڈیوں کے کینسر سے گہرا تعلق ہے اور یہ پھیپھڑوں سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔لائیکو پوڈیم کا تعلق پتے اور ،(Pancrias) کے کینسر سے ہے۔اس میں یہ خوبی ہے کہ یہ جگر کے لعاب یعنی صفراء کو پتلا کرتا ہے اور وہ نارمل ہو جاتا ہے۔سلیشیا کو پراسٹیٹ کے کینسر میں بہت مفید پایا گیا ہے۔علاوہ ازیں ایڈز کی انتہائی مہلک بیماری میں بھی سلیشیا CM طاقت میں انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ایڈز بھی کینسر ہی کی طرح ایک لاعلاج بیماری سمجھی جاتی ہے۔مختلف ممالک میں ایڈز پر میرے زیر نگرانی سلیشیا CM کے تجربے ہوئے ہیں۔بہت سے مریضوں میں سلیشیا نے حیرت انگیز اثر دکھایا ہے۔کینسر سے تعلق رکھنے والی دواؤں پر مزید تحقیق ہونی چاہئے۔مریض کا مکمل کلینیکل ٹیسٹ (Clinical Test) ہو۔اس کے بعد ہومیو پیتھک دوا دے کر دوبارہ ٹیسٹ ہوں تا کہ جن مریضوں کو یقینی طور پر فائدہ ہوا ہے ان کی اندرونی تبدیلیوں کا علم ہو سکے کہ ان میں کیا تبدیلیاں واقع ہوئیں۔اس کے لئے جدید ترین کلینیکل لیباریٹریز سے تعاون لینا پڑے گا۔سب ہومیو پیتھک دواؤں کو کینسر کے حوالے سے غور سے پڑھیں اور پھر سب علامات کے فرق کو ذہن نشین کر لیں۔اس طریق پر کار بند ہونے سے آپ خود بھی استفادہ کرسکیں گے اور تمام بنی نوع انسان کو بھی فائدہ پہنچاسکیں گے۔شرط یہ ہے کہ اپنے کامیاب تجربات کو بخل سے کام لیتے ہوئے اپنے تک ہی محدود نہ رکھیں۔کارسینوسن ، ریڈیم برومائیڈ (Radium Bromide) کے ساتھ ادل بدل کر CM پوٹینسی میں دینا تابکاری کے مہلک اثرات سے طبعی دفاع پیدا کر سکتی ہے۔