ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 254
کار بونیم سلف 254 خصوصاً زبان کا بے حس ہونا اس دوا کا نمایاں حصہ ہے۔وہ اعصابی ریشے جو جلد یا اندرونی جھلیوں کے قریب ہوں ان کا فالج کار بونیم سلف سے تعلق رکھتا ہے، اسے یاد رکھنا چاہئے۔دانت کے اعصاب کے کنارے ننگے ہو جائیں تو وہاں سردی سے زود حسی پائی جاتی ہے۔ٹھنڈی ہوا سے دانت اور چہرے کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں اور صرف دانت کے اعصاب ہی نہیں سارے چہرے کے اعصاب زود حس ہو جاتے ہیں۔کاربونیم سلف میں غدودوں کی عمومی سختی بھی پائی جاتی ہے۔کار بو نیم سلف بہت سی مردانہ کمزوریوں میں بھی مفید ہے اور عورتوں کی کمزوریوں میں بھی۔بیضہ دانی (Ovary) پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے سکڑنے کی علامت اس دوا میں پائی جاتی ہے جو دراصل کینسر کا آغاز ہوتا ہے۔دوا نسبتا اونچی طاقت میں استعمال کرنی چاہئے۔200 طاقت سے آغا ز ا چھی تدبیر ہے۔اگر پاؤں کی انگلیوں اور ٹخنوں میں اکثر اؤ ہو تو کار یو نیم سلف اگر مزاجی دوا ہو گی تو اسے بھی ٹھیک کر دے گی۔طاقت: 30 سے 200 ،1000 یا حسب ضرورت ایک لاکھ تک