ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 255 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 255

کارسینوسن 255 62 کارسینوسن CARCINOSIN ( کینسر کے مادہ سے تیار کردہ ایک دوا) ہومیو پیتھ ڈاکٹروں نے کینسر کے مواد سے مختلف ہومیو پیتھک دوائیں بنائی ہیں جن میں کارسینوسن امتیازی مرتبہ رکھتی ہے۔اسے پھیپھڑوں کے کینسر Carcinoma کے فاسد مادے سے تیار کیا گیا ہے۔سب سے پہلے ڈاکٹر برنٹ (Dr۔Brunt) نے اس پر تجربات کئے۔بعد میں ڈاکٹر کلارک (Dr۔J۔H۔Clarke) نے ان کے تجربات کو آگے بڑھایا۔کارسینوسن سینے کے کینسر میں بہت مفید ہے۔اگر ٹانگوں میں نیلے خون کی رگیں بڑھ جائیں تو ان کو بھی کارسینوسن سے افاقہ ہوتا ہے۔اگر انتڑیوں میں کینسر کا رجحان ہوتو کارسینوسن کے اثر سے مریض کی انتڑیوں سے خارج ہونے والے مواد پر پلنے والے کئی قسم کے چھونے اور دیگر کیڑے فضلے میں نکلنے لگتے ہیں۔علاوہ ازیں ایسے مریضوں کو جن میں خاندانی طور پر کینسر کی روایات ملتی ہیں جب بھی کارسینوسن دی جاتی ہے اگر ان کے اندر کینسر کا دیا ہوا مادہ ہوگا تو ضروران کے گلوں کے غدود پھول جاتے ہیں اور جو بہت پر درد ہوتے ہیں۔یہ بہت قطعی علامت ہے جو اگر چہ کتابوں میں نہیں لکھی ہوئی مگر مجھے اپنے تجربہ سے معلوم ہوتی ہے۔اس امر کا کسی مخصوص ملک،علاقے یا آب و ہوا سے تعلق نہیں بلکہ یہ بات دنیا بھر پر یکساں اطلاق پاتی ہے۔جن لوگوں میں یہ رد عمل ظاہر ہو ان کو یہ دوا دیتے رہنے سے اس بیماری میں نمایاں فائدہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر کینٹ نے کارسینوسن کے بارے میں لکھا ہے کہ اس سے کینسر کے درد کی شدت ، چھن اور جلن میں کمی آ جاتی ہے۔مریض کئی سال چین سے زندہ رہتا ہے۔