ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 791 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 791

ٹیر مینٹولا 791 181 ٹیریٹولا ہسپانیہ TARENTULA HISPANIA (Spanish Spider) ٹیرینولا سپین میں پایا جانے والا ایک بے حد زہر یلا مکڑا ہے جس کے کاٹے سے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے۔اس مکڑے کے عرق سے یہ دوا تیار کی جاتی ہے جو پیشاب کی علامتوں میں لینتھرس (Cantharis) کی طرح اثر انداز ہوتی ہے۔کینتھرس بھی ایک مکھی کے زہر سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔یہ زہر پیشاب کی نالیوں میں شدید جلن پیدا کرتا ہے۔گردوں کی جھلیاں سوج جاتی ہیں۔قطرہ قطرہ پیشاب بار بار جل کر آتا ہے جیسے پگھلا ہوا تا نا ہو۔ٹیر مینٹولا میں سارے بدن میں اور خصوصیت سے نچلے اعضاء میں آگ لگنے کا احساس پایا جاتا ہے۔اس کے ساتھ دل کی بے چینی اور کمزوری بھی لازم ہے۔سینتھرس میں ضروری نہیں ہے کہ دل پر اثر ہو۔اس کے علاوہ ٹیر مینولا میں بعض رنگوں سے نفرت اور کراہت پائی جاتی ہے۔کالا، سرخ اور سبز رنگ نا قابل برداشت ہوتا ہے۔اگر یہ کیفیت دائمی ہو جائے تو اونچی طاقت میں ٹیریٹولا دینے سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔وہ بیماری جو انسانی مزاج پر مستقلاً اثر انداز ہو چکی ہو اس میں دوا اونچی طاقت میں دینی چاہئے لیکن دوا ئیں عموماً30 طاقت میں شروع کرانا محفوظ طریقہ علاج ہے۔ٹیر مینٹولا میں ایک علامت ہائیوسس (Hyoscyamus) سے مشابہ ہے۔ہائیو مس میں بعض اوقات شرمیلی بچیاں بھی بے حیائی کی باتیں کرتی ہیں لیکن وہ بے ہوشی اور بے اختیاری کی حالت میں ایسا کرتی ہیں۔ان کے کسی گندے ذہنی رجحان سے اس کا تعلق نہیں ہوتا۔ٹیرینٹولا کے مریض میں ہوش کے دوران بھی بے حیائی کا رجحان پایا جاتا ہے۔