ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 755 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 755

755 سليشيا جسم کے جس حصہ سے بھی پیپ والے ریشہ دار مواد خارج ہوں سلیشیا کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔سلیشیا میں پاؤں میں پسینہ آنے کی علامت سلفر سے ملتی ہے۔سلفر میں پاؤں گرم رہتے ہیں اور پسینہ آتا ہے اور جلن بھی ہوتی ہے۔سلیشیا میں سردی کے احساس کے باوجود پاؤں میں پسینہ آتا ہے۔سلیشیا میں سردرد گدی سے شروع ہوتا ہے۔عموماً صبح کے وقت درد کا آغاز ہوتا ہے۔اس لحاظ سے جلسیمیم سے اسے ممتاز کرنا مشکل ہوتا ہے۔دونوں ٹھنڈے مزاج کی دوائیں ہیں۔سلیشیا میں درد گدی سے آگے کی طرف منتقل ہوتا ہے۔ماتھے اور آنکھوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔اگر یہ علامت واضح ہو تو سلیشیا سے علاج شروع کرنا چاہئے۔اس کا سر درد صبح شروع ہو کر رات تک جاری رہتا ہے۔کبھی سلیشیا کے مریض کا نچلا دھڑ خشک ہوتا ہے اور اوپر کے دھڑ پر ٹھنڈا پسینہ آتا ہے۔کلکیریا کارب سے فرق یہ ہے کہ کلکیریا کا رب میں اوپر کے سارے بدن پر نہیں بلکہ صرف سر پر بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔رسٹاکس میں اوپر کے بدن پر پسینہ آتا ہے لیکن سر پر بالکل نہیں آتا۔سلیشیا میں خاص وقت پر مرض شروع ہوتا ہے اور خاص وقت پر ہی ختم ہوتا ہے اور وقفہ وقفہ سے مرض عود کر آتا ہے۔اس کا تعلق شروع چاند سے بھی ہے۔چاند نکلتے ہی سلیشیا کی بیماریاں زور پکڑ لیتی ہیں۔بعض بچوں کا دمہ بھی شروع چاند میں شدت اختیار کر لیتا ہے اور یہ سلیشیا کی خاص علامت ہے۔مختلف قسم کے بخاروں، حیض کے ایام کی تکلیفوں اور مرگی کے دوروں کا بھی چاند کی تاریخوں سے تعلق ہوتا ہے۔بیماری کے سات دن کا دور بھی سلیشیا میں ملتا ہے۔گدی والے درد کے علاوہ سلیشیا کا سر درد زیادہ تر دائیں طرف حملہ آور ہوتا ہے۔اس پہلو سے اس کی میگنیشیا فاس سے مشابہت ہے۔اس کا تفصیلی ذکر میگنیشیا فاس میں گزر چکا ہے۔سر کے تکلیف دہ ایگزیما میں بھی سلیشیا بہت کارآمد ہے۔اس کے ساتھ سورا ئینم اور گریفائیٹس بھی مددگار کے طور پر دینی پڑتی ہیں جس سے تکلیف دہ