ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 355 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 355

ڈائسکوریا 355 88 ڈانسکوریا ولوسا DIOSCOREA VILLOSA (Wild Yam) ڈائیا سکور یا جنگلی یام (Yam) سے بنائی جانے والی دوا ہے جو ایک پودے کی جڑ کو کہتے ہیں جو بہت موٹی ہوتی ہے۔یہ پودا افریقہ میں بکثرت ملتا ہے۔یہ ایک روز مرہ کام آنے والی بہت اہم دوا ہے۔اس کا سب سے زیادہ اثر پتہ پر ہوتا ہے۔پتہ کی پتھری سے پیدا ہونے والے شیخ کو دور کرنے کے لئے (اگر اس کی مخصوص علامتیں ملتی ہوں ) بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔اس کی مخصوص علامت یہ ہے کہ شیخ خواہ پتے میں ہو یا پیٹ کے کسی اور حصے میں ہو اس میں ہمیشہ دباؤ سے نقصان پہنچتا ہے اور انگڑائی لے کر ماؤف جگہ پر دباؤ کم کرنے سے آرام ملتا ہے۔پیچش میں قولنج کے درد بہت ہوتے ہیں۔اس کے مریض کو آہستہ ٹہلنے سے آرام آتا ہے کیونکہ اس سے بھی ہوا کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔کمر اور کندھوں کی طرف درد کی لہریں جاتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں ، ڈائسکوریا میں درد کی لہریں ہمیشہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں۔پے میں شیخ ہوتو درد کی لہر سینے سے ہوتی ہوئی کندھوں کی طرف بڑھتی ہے اور بازوؤں میں منتقل ہو کر ہاتھوں تک اتر آتی ہے۔گردے کے تشیخ کا در دجگر کی طرف حرکت کرتا ہے۔اسی طرح بواسیر کے مسوں کا دردبھی جگر ہی کی جانب جا تا ہوا محسوس ہوتا ہے۔معدہ کے شیخ کا درد دل کی جانب لپکتا ہے ان تمام علامتوں میں ڈائیا سکور یا مفید ہے اور تمام مذکورہ عوارض میں شفا کا موجب بن جاتا ہے۔پتے کے درد کے فوری علاج کے لئے ( جبکہ کسی ایک دوا کی واضح علامتیں نہ ملیں ) جو مرکب میں تجویز کرتا ہوں ڈائیا سکور یا اس کا لازمی جزو ہوتا ہے۔