ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 320
کالچیکم ہے یا سخت سردی۔320 پیٹ :۔انتریوں کے تشیخ کی وجہ سے پیٹ ہوا سے ایسا تن جاتا ہے کہ کم ہی ایسا تناؤ دوسری دواؤں میں دکھائی دے گا۔یہ انتڑیوں کا تشنج اور اس کے نتیجہ میں ہوا کا بڑھتا ہوا دباؤ عرف عام میں اچھا را کہلاتا ہے۔اس قسم کا اچھا را مویشیوں میں بھی ملتا ہے (اگر وہ ایسا چارہ استعمال کریں جس میں ہائیڈ روسائیٹک ایسڈ (Hydrocyanic Acid) پیدا ہو چکا ہو ) اس قسم کے اپھارے میں خواہ وہ گائے ، بھینس ، بھیڑ بکری ، گھوڑا کو ہو، اس سے ملتا جلتا اپھارہ انسانوں میں بھی ملے تو کا لچیکم کی چند گولیاں جادو کا سا اثر دکھاتی ہیں۔اس کا یہ اثر اتنا نمایاں اور یقینی ہے کہ کوئی ہو میو پیتھ اسے ہومیو پیتھک کے منکرین کو ہو میو پیتھی پر یقین دلانے کے لئے اس کا مشاہدہ کر اسکتا ہے۔جانوروں کے جس اپھارہ کا ذکر کیا گیا ہے اس میں اکثر زمیندار جراح کو بلا لیتے ہیں جو پسلی میں نشتر گھونپ کر ایسے جانور کی ہوا با ہر نکالتا ہے لیکن اس صورت میں بسا اوقات ایسے جانور مرنے کے قریب ہو جاتے ہیں اور مرنے سے پہلے انہیں ذبح کر لیا جاتا ہے۔اگر کا چیکم دوسو طاقت کی چند گولیاں میسر ہوں تو قیمتی جانوروں کا اس طرح ضیاع نہ ہو۔دوسو طاقت میں اس کا یہ اثر ان سائنس دانوں کے لئے ناقابل فہم ہے جو جانتے ہیں کہ 200 ، 100 کا ہندسہ کس حسابی عدد کو ظاہر کرتا ہے۔گویا ہو میو پیتھک دوا میں اصل کا چیکم کے مادے کا ایک ایٹم یا ایک ایٹم کا ارب واں حصہ بھی موجود نہیں رہے گا پھر بھی یہ دوا اتنا قطعیت کے ساتھ اپنا اثر دکھاتی ہے۔کمر :- کمر میں پیٹھ کے نچلے حصے میں درد جو دونوں طرف کولہوں میں بھی محسوس ہوتا ہے۔آرام کرنے اور دباؤ سے افاقہ ہوتا ہے۔جلد : گلابی نشان جگہ جگہ پڑ جاتے ہیں اور چھپا کی کا رجحان ملتا ہے۔پیٹ کی خرابی میں مذکورہ شیخی اپھارے کے علاوہ معمولی مقدار میں جیلی کی طرح کی رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے جس کے ساتھ درد بھی ہوتا ہے۔ایسے مریض کو عموماً خزاں کے موسم میں پیچش لگتی ہے جس کے ساتھ بڑی تعداد میں انتڑی کی جھلیوں کے ٹکڑے فضلے میں چھوٹے