ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 319
کالچیکم کا 319 80 COLCHICUM (Meadow Saffron) یہ دوا گھاس کے سبزہ زاروں میں اگنے والے خود روز عفران کے پھولوں سے تیار کی جاتی ہے۔اس کے نمایاں اثرات میں شدید قسم کا گاؤٹ اور گاؤٹ کے دردوں کا جگہ بدلنا،کھانے کی بو سے سخت متلی اور انتڑیوں کا شدید سنج ملتے ہیں۔اس کے مریض کو سخت بودار اسہال بھی لگ جاتے ہیں۔تمام عوارض اخراجات کے رکنے سے بہت شدید ہو جاتے ہیں۔ٹھنڈے نم دار موسم میں تکلیفیں بڑھتی ہیں۔خصوصاً اگر گردوں پر اثر پڑے اور پیشاب کی مقدار کم ہو جائے۔اسی طرح خارجی اثرات سے پسینہ بند ہونے کا بھی عوارض پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔نم دار سردی یا بالکل خشک گرمی میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔آنکھوں میں بھی گاؤٹ کے آثار ملتے ہیں اور دانتوں میں بھی، خصوصاً دانتوں میں گاؤٹ کے مادے اکٹھے ہو جانے کی وجہ سے دانتوں کے اردگر دمسوڑھوں میں سخت درد شروع ہو جاتا ہے۔یہ تو اس کا عمومی تعارف ہے۔اب بعض اعضاء کا نام لے کر ان سے تعلق رکھنے والی علامات بیان کی جاتی ہیں۔چہرہ :۔متورم اور جلد پر سنساہٹ پائی جاتی ہے۔کلے بہت سرخ اور پسینے والے۔مزاج کیمومیلا کی طرح سخت غصیلا۔معدے کی تکلیفوں میں اکثر زبان جلتی ہے۔دانتوں میں بھی درد ہوتا ہے۔منہ خشک اور پیاس بہت لگتی ہے۔کھانے کی بو سے خصوصا مچھلی پکنے کی ہو سے بعض دفعہ متلی اتنی شدید ہوتی ہے کہ مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔یا تو معدے میں سخت گرمی محسوس ہوتی