حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 79 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 79

79 ย یہ فرمانے کے بعد آپ نے اپنی سابقہ گفتگو سے تسلسل قائم کر لیا۔۴۹۰۲ مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب وکیل التصنیف تحریک جدید احمد یہ ربوہ بھی اپنے ایک " مضمون ” قرب کی باتیں " میں فرماتے ہیں۔" پہلی جھلک حضور کے چہرہ انور کی اس وقت دیکھی جب حضور حضرت بیگم صاحبہ کا رخصتانہ لے کر قادیان پہنچے، میں بھی ریلوے سٹیشن پر حضور کی جھلک دیکھنے کے لئے پہنچا ہوا تھا۔حضور نے سیاہ چشمہ لگایا ہوا تھا اور دوست باتیں یہ کر رہے تھے کہ چونکہ حضور کی طبیعت شرمیلی ہے اس لئے سیاہ چشمہ لگایا ہوا ہے وہ نظارہ ہمیشہ نظروں کے سامنے رہا اور حضور کی حیادار طبیعت نے دل پر هم ایک گہرا اثر چھوڑا۔اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان روانگی ستمبر ۱۹۳۴ء کو حضرت مصلح موعود بھی اللہ نے آپ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان بھجوایا آپ کی شادی کو ابھی ایک ماہ ہی گزرا تھا کہ آپ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے رخت سفر باندھنا پڑا چنانچہ آپ نے فرمایا " ہمارا رخصتانہ ۵ اگست ۱۹۳۴ء کو ہوا تھا اور ۶۔اگست کو میں انہیں (منصورہ کو بیاہ کر قادیان پہنچا تھا اور ٹھیک ایک ماہ بعد یعنی 4 ستمبر ۱۹۳۴ء کو میں اپنی تعلیم کے لئے انگلستان روانہ ہو گیا اھ اس موقعہ پر حضرت مصلح موعود میں اللہ نے آپ کو اپنے دست مبارک سے نہایت قیمتی نصائح تحریر فرما کر دیں۔جو اخبار الفضل قادیان دارلامان مورخہ ۱۱۔ستمبر ۱۹۳۴ء میں " ملفوظات حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی۔صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو ضروری ہدایات" کے عنوان سے شائع ہوئیں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہدایات من و عن یہاں شامل کر لی جائیں۔