حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 78 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 78

78 جہاں تک میرا خیال ہے حضرت ام المومنین " شروع سے ہی آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پانچواں بیٹا خیال فرماتی تھیں۔جس کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کتاب "مواهب الرحمن" میں فرمایا کہ "وَبَشَّرَنِي بِحَامِسٍ فِي حِيْنِ مِنَ الْأَحْيَانِ" (اور اللہ تعالیٰ نے کسی آئندہ وقت میں نافلہ کے طور پر مجھے ایک پانچویں بیٹے کی بشارت بھی دی ہے۔چنانچہ آپ " محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو جو بعد میں خدا کی بشارت کے مطابق خلیفہ المسیح الثالث بنے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا موعود پانچواں بیٹا سمجھتی " تھیں۔جس کے ذمہ مشیت ایزدی نے خدمت اسلام کا اہم فریضہ سپرد کر رکھا تھا۔۴۸ مجسم شرم و حیا عین عالم شباب میں بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو غیر معمولی شرم و حیا کی صفت سے نوازا لکھا:۔ہوا تھا جیسا کہ اس واقعہ سے ظاہر ہے۔محترم ڈاکٹر محمد حسین صاحب وٹرنری ڈاکٹر آف میسور سٹیٹ (انڈیا) نے محترمہ صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کو اپنے ایک خط محررہ مورخہ ۲۴ نومبر ۱۹۶۵ء میں آ "میرے آقا زاده! کوئی چونتیس پینتیس سال کی بات ہے کہ وٹرنری کالج کے تین طالب علموں کو جن میں سے ایک یہ خاکسار بھی تھا کہ حضور اقدس (حضرت خلیفتہ الثانی حضی اللہ ) سے شرف ملاقات کا ایک موقعہ حاصل ہوا۔اثنائے گفتگو یکا یک قطع کلام کرتے ہوئے حضور اقدس نے فرمایا :- اسلام کی نشاۃ اولی کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان " میں شرم و حیا بے انتہا تھی۔یہی حال میاں ناصر احمد کا ہے اور یہ بھی مجسم شرم و حیا ے"