حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 714
664 کا ترجمہ دنیا کی ہر زبان میں کیا جائے گا اور وکالت تبشیر کا دفتر مناسب تعداد میں ہر زبان کے فولڈر ز ہر مشن کو بھجوائے گا اور ہر مشن اس ملک میں آنے والے سیاحوں کو خود ان کی زبان میں شائع شدہ فولڈ رز دے گا اور اس طرح ہر ملک میں مختلف زبانیں بولنے والوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کا راستہ کھل جائے گا۔ابتدا میں ایک فولڈر شائع کیا جائے گا جس کا عنوان ہو گا 1- The Promised Mahdi and Messiah has come LZA 2_ What is Ahmadiyyat حضور نے اس تحریک کو امریکہ میں دہراتے ہوئے فرمایا :۔اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ لوگ ذاتی تعلق کی شکل میں عوام سے رابطہ پیدا کریں تاکہ اس وقت امریکی عوام اور آپ کے درمیان جو دیوار حائل ہے اور جو تبلیغ کے راستہ میں روک ثابت ہو رہی ہے وہ دور ہو۔۔۔۔۔۔اس دیوار کو دور کرنے کے لئے۔۔دنیا کی ہر معروف زبان میں فولڈ رز" شائع ہونے چاہئیں اور اس امر کا اہتمام ہونا چاہئے کہ جن تاریخی یا تفریحی مقامات کو دیکھنے دنیا کے تمام ملکوں سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں وہاں ہمارے آدمی دنیا کی مختلف زبانوں کے فولڈرز لے کر جائیں اور ہر ملک کے سیاحوں کو خود ان کی اپنی زبان کے فولڈ رز دیں۔وہ انہیں شوق سے پڑھیں گے اور ان میں سے بہت سے لوگ مشن سے رابطہ قائم کریں گے ۷۹۔حضور نے جماعت احمدیہ امریکہ کو ایسے فولڈرز پچاس ہزار کی تعداد میں شائع کرنے اور مذکورہ طریق کے مطابق تقسیم کرنے کی ہدایت فرمائی اس ضمن میں حضور نے ایک اور ہدایت یہ فرمائی کہ۔ee " ہر عمر Age Group کے لئے علیحدہ لٹریچر ہونا چاہئے تاکہ ہر عمر