حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 713 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 713

663 جیتنے ہیں۔۔سکتا ہمارا گلا مائو خیر خواہی اور خدمت ہے۔۔۔۔۔دنیا سے فساد تبھی مٹ ہے ؟ جب دنیا انانیت کو چھوڑ کر خدمت کے مقام پر کھڑی ہو گی۔نبی اکرم میں والی ریلی کا ایک نام خیر مجسم ہے اور حضور امام کی امت بھلائی اور خیر خواہی کے لئے پیدا کی گئی ہے کسی کو دکھ نہیں دینا کسی سے برائی نہیں کرنی۔کوشش کرنی ہے کہ دنیا جو گناہوں ، دکھوں ، بے چینی اور بے اطمینانی کی بھٹی میں جل رہی ہے یہ سب دور کر کے ماحول اور معیشت میں خوشی اور اطمینان پھیلا دیا جائے تاکہ دنیا سمجھے کہ محمد میل الایم واقعی دنیا کے حقیقی محسن اعظم ہیں۔۔۔۔tt یورپ اور امریکہ میں اشاعت اسلام کی مہم کو تیز تر کرنے کے منصوبے فولڈرز حضور نے دورہ مغرب ۱۴۰۰ھ کے دوران - اگست ۱۹۸۰ء کو لندن میں خطبہ جمعہ ارشاد کرتے ہوئے فرمایا:۔" انگلستان کی جماعت نے احمدیت کے تعارف پر مشتمل انگریزی میں ایک فولڈر بہت بڑی تعداد میں شائع کر کے اسے تقسیم کیا ہے۔یہ ایک بہت مفید سلسلہ ہے۔اسے زیادہ موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں ایک تجویز ڈالی ہے۔انگلستان میں ہر سال کئی ملین ٹورسٹ آتا ہے اسی طرح دوسرے ملکوں میں ملینز ٹورسٹ (Millions Tourist) آتے ہیں۔وہ مختلف ممالک سے آتے ہیں اور مختلف زبانیں بولنے والے ہوتے ہیں۔تجویز یہ ہے کہ اس فولڈرز