حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 715 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 715

665 کے لوگ اپنی عقل و شعور اور سمجھ کے مطابق اس سے استفادہ کر سکیں پھر زمانہ کے طریق اور اسلوب کے مطابق لٹریچر تیار کرنا اور اسے شائع کرنا چاہئے کیونکہ ہر زمانہ کا طریق اور اسلوب اپنے سے پہلے زمانوں کے طریق اور اسلوب سے مختلف ہوتا ہے “۸۰ ۲۔کیمونٹی سنٹرز اور عید گاہیں فرمایا :۔اس وقت تک یورپ میں ہم اسلام کی جو تبلیغ کرتے رہے ہیں 05- اس میں ایک رکاوٹ ایسی ہے جو ابھی تک دور نہیں ہو سکی۔رکاوٹ یہ ہے یہ ہے کہ ہمارے اور یورپین قوموں کے درمیان ایک Barrier (دیوار) حائل ہے جو دونوں کو ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیتی۔اس ”بیر بیئر " کو ہم نے ابھی تک نہیں توڑا ہے۔تبلیغ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہمارے قریب آئیں اور وہ قریب نہیں آسکتے جب تک درمیان میں حائل Barrier نہ ٹوٹے۔اس سفر میں اللہ تعالیٰ نے اس Barrier کو توڑنے کا منصوبہ القاء کیا ہے۔اس منصوبہ کا تعلق اس اسلامی ادارہ سے ہے جسے ”عید گاہ" کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اسلام میں "عید گاہ" شہر سے باہر کھلی جگہ بنائی جاتی ہے یہ اپنی ذات میں ایک بہت بڑا انسٹی ٹیوشن (Institution) یا ادارہ ہے جس سے تبلیغی اور تربیتی رنگ میں جماعتی طور پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔دراصل مساجد کے مختلف دائرے ہیں۔ایک محلہ کی مسجد ہوتی ہے اس کا دائرہ محلہ تک محدود ہوتا ہے۔ایک جامع مسجد ہوتی ہے جس میں جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے اس کا دائرہ شہر ہوتا ہے۔اسی طرح ایک عید گاہ ہوتی ہے اس کا دائرہ جمعہ کے دائرہ سے بھی بڑا ہوتا ہے اور اس