حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 669 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 669

619 الْعَظِيم اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ کم از کم گیارہ بار روزانہ یہ دعائیں پڑھی جائیں رَبَّنَا افْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ) اللهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ اس کے علاوہ اپنی زبان میں بکثرت دعائیں کی جائیں۔۱۸۔ستمبر ۱۹۸۱ء کو امن عالم کے لئے حضور نے دعاؤں اور صدقات کی تحریک فرمائی۔۲۰ نومبر ۱۹۸۰ء کو چودھویں صدی ہجری کا اختتام اور پندرھویں صدی ہجری کے استقبال کے لئے حضور نے لا اله الا اللہ کا ورد کرنے کی تحریک فرمائی۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے تسبیح و تحمید اور درود شریف کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا :۔" میں چاہتا ہوں کہ تمام جماعت کثرت کے ساتھ تسبیح و تحمید اور درود شریف پڑھنے والی بن جائے۔اس طرح ہو کہ ہمارے مرد ہوں یا عورتیں روزانہ کم از کم دو سو بار تسبیح و تحمید اور درود شریف پڑھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا ہے یعنی سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ اور ہمارے نوجوان پندرہ سال سے پچیس سال تک کی عمر کے تینتیس دفعہ یہ تسبیح اور درود شریف پڑھیں اور ہمارے بچے اور بچیاں جن کی عمر سات سال سے کم ہے جو ابھی پڑھنا نہیں جانتے ان کے والدین یا ان کے سر پرست (اگر والدین نہ ہوں) ایسا انتظام کریں کہ ہر وہ بچہ یا بچی جو کچھ بولنے لگ گئی ہے یا لفظ اٹھانے لگ گئی ہے ان سے تین دفعه کم از کم تسبیح و درود کہلوایا جائے" حضور نے عورتوں کو تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔" آپ کھانا پکا رہی ہوتی ہیں آپ دیچی میں چمچہ ہلا رہی ہوتی ہیں تا مسالہ بھون لیں تو آپ اپنے ہاتھ کی حرکت کے ساتھ