حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 670
620 سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ پڑھ سکتی ہیں۔آپ ہاتھ کی حرکت کے ساتھ اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ پڑھ سکتی ہیں۔اس طرح جو کھانا تیار ہو گا وہ کھانے والوں کے معدہ میں صرف مادی غذا ہی مہیا نہیں کرے گا بلکہ آپ کی دعاؤں کے نتیجہ میں انہیں روحانی غذا سے بھی حصہ ملے گا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" نے تسبیح و تحمید اور درود شریف پڑھنے کے علاوہ استغفار کرنے کی بھی تحریک فرمائی اور فرمایا:۔” ہماری جماعت کے ذمہ تمام دنیا میں اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنا ہے۔اتنی بڑی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری تمام بشری کمزوریاں اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی چادر کے نیچے دبی رہیں اور ان کا ظہور نہ ہو۔اس غرض کے لئے ضروری ہے کہ جماعت کے تمام مرد اور خواتین جن کی عمر پچیس اور پندرہ سال کے درمیان ہے وہ دن میں ۳۳ بار جن کی عمر پندرہ سے سات سال کے درمیان ہے وہ دن میں گیارہ بار اور چھوٹے بچے جن کی عمر سات سے کم ہے وہ روزانہ کم از کم تین بار استغفار کیا کریں" ل ایک اور دعا کا اضافہ کرتے ہوئے فرمایا:۔” میں نے جماعت کو کم از کم تعداد مقرر کئے بغیر یہ تحریک کی تھی کہ کثرت سے پڑھیں رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَ انْصُرْنَا وَارْحَمْنَا (یعنی اے میرے رب ! ہر ایک چیز تیری خدمت گار ہے۔اے میرے رب! پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔) میں آج ایک تو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ چونکہ سال ختم ہونے ہے دوست دعا نہ چھوڑیں بلکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا میں جو حالات رونما ہو رہے ہیں ان کا تقاضا یہ ہے کہ ہم دعاؤں کو کم کرنے کی والا