حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 668
618 کئی سکیمیں جاری فرمائیں وہاں غلبہ اسلام کی مہم کو کامیاب بنانے اور اللہ تعالٰی کے زیادہ سے زیادہ فضل حاصل کرنے کے لئے بعض روحانی پروگرام بھی بنائے۔چنانچہ ۱۵ مارچ ۱۹۶۸ء کو حضور نے تسبیح و تحمید درود شریف اور استغفار کی تحریک جاری کی اور فرمایا کہ احباب جماعت سال بھران خاص دعاؤں کا ورد کریں اور اس کے لئے کم از کم تعداد بھی مقرر فرما دی۔۲۵ سال سے اوپر کے افراد جماعت کے لئے روزانہ کم از کم دو سو (۲۰۰) مرتبہ ان دعاؤں کا ورد کرنے کا ارشاد فرمایا۔۱۵ سال سے ۲۵ سال تک کے افراد کے لئے ۱۰۰ سو کی تعداد مقرر فرمائی۔۷ سال سے ۱۵ سال تک کے بچوں کے لئے ۳۳ مرتبہ دعائیں کرنے کا ارشاد فرمایا اور ان بچوں کے لئے جنہوں نے ابھی بولنا شروع کیا ہو تین مرتبہ روزانہ دعائیں کرنے کی تعداد مقرر فرمائی۔۱۹۶۹ء میں حضور نے قرآن کریم کی دعا رَبَّنَا افْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْكَفِرِينَ O کا اضافہ فرمایا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود کی ایک الہامی دعا کا بھی اضافہ فرمایا جو کہ یہ ہے رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ حَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَانْصُرْنَا وَارْحَمْنَا ۱۹۷۳ء میں حضور نے صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ " کا اعلان فرمایا اور اس منصوبہ کی کامیابی کے لئے جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی مکمل ہونے تک جماعت، کو ایک عظیم روحانی پروگرام دیا جو دراصل حضور کے سابقہ روحانی پروگراموں کی ایک جامع شکل تھی اس پروگرام کے مطابق ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے هر روز دو نفل نماز ظهر یا نماز عشاء کے بعد ادا کئے جائیں روزانہ کم از کم سات بار سورۃ فاتحہ غور و تدبر کے ساتھ پڑھی جائے۔هر روز ۳۳٬۳۳ بار درج ذیل دعاؤں کا ورد کیا جائے اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبّى مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ