حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 67 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 67

67 کے تقوی طہارت کا ایسا ہی اثر ملنے والوں پر ہوا کرتا تھا ۳ شجاعت اور قوت فیصلہ کا ایک واقعہ آپ کے کلاس فیلو ڈاکٹر عبدالرشید تبسم بیان کرتے ہیں کہ ” میری رہائش بھائی گیٹ سے باہر ایک پرائیویٹ عمارت میں تھی۔میرے ساتھ والے کمرے میں معروف شاعر حفیظ ہوشیار پوری رہتے تھے۔وہ مجھ سے ایک سال سینئر تھے اور میرے جگری دوست تھے۔اس زمانے میں مولوی ظفر علی خان اپنے اخبار زمیندار میں احمدیوں کے خلاف بہت لکھا کرتے تھے۔ایک چھٹی کے دن وہ اصرار کر کے مجھے اپنے ہمراہ زمیندار کے دفتر مولوی ظفر علی کے پاس لے گئے۔مولوی صاحب کو پتہ نہیں تھا کہ میں احمدی ہوں۔ہم نے مولوی صاحب سے گزارش کی کہ وہ اپنا تازہ کلام سنائیں۔مولوی صاحب نے اپنی نظم سنانا شروع کی تو اس کا مطلع ہی احمدیوں کے لئے گالی تھا۔حفیظ ہوشیار پوری نہ رہ سکے اور بول پڑے ”مولانا! یہ آپ کیا غضب کر رہے ہیں۔صاحب احمدی ہیں۔" مولانا نے معذرت کی اور خاموش ہو گئے۔گھری سوچ کے بعد بولے۔تبسم صاحب! میرے ایک سوال کا صاف جواب دیجئے وہ سوال یہ ہے کہ (حضرت) مرزا غلام احمد صاحب بڑے تھے یا حضرت ابو بکر صدیق ؟ میں: مولانا! آپ کے خیال میں حضرت ابوبکر کا کیا مقام تھا اور حضرت مرزا صاحب کا کیا دعویٰ تھا ؟ مولانا: حضرت ابوبکر صدیق تھے اور (حضرت) مرزا صاحب نے کہا میں نبی ہوں۔میں: مولانا صاحب آپ کا شکریہ آپ نے خود ہی سوال کیا اور خود ہی اپنے سوال کا جواب دے دیا۔