حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 718
668 کے ہٹانے میں بھی محمد ثابت ہو سکتی ہے وہ اس طرح کہ جب احمدی بچے اپنے بڑوں کی زیر نگرانی وہاں پکنک منانے جائیں تو یہاں کے اپنے ہم عمر دو سرے بچوں کو بھی پکنک منانے کی دعوت دیں اور انہیں اپنے ساتھ وہاں لے جائیں۔پکنک کے خوشگوار ماحول میں باہمی ربط و ضبط بڑھے گا۔وہاں لمبی چوڑی تربیتی تقریریں کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ باتوں باتوں میں بچوں کو اسلامی اخلاق اور اسلامی آداب سکھائے جائیں۔مثلاً کھانا کھانے بیٹھیں تو انہیں بتایا جائے کہ اسلام میں کھانا اللہ کے نام سے شروع کرنا ضروری ہے پھر یہ بھی ضروری ہے کہ دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور ادھر ادھر ہاتھ نہ مارو بلکہ اپنے سامنے سے کھاؤ۔پھر انہیں بتایا جائے کہ اسلام کا حکم یہ ہے کہ کسی کو گالی نہ دو، کسی سے نفرت نہ کرو وغیرہ وغیرہ۔بار بار بچوں کو محبت اور پیار کے رنگ میں جب یہ چھوٹی چھوٹی باتیں سکھائی جائیں گی تو بچوں کی از خود تربیت ہوتی چلی جائے گی اور دوسرے بچے بھی ان باتوں کا اثر قبول کریں گے۔آپ لوگ جب چار پانچ ایکڑ زمین خریدنے کے متعلق سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں یہ آتا ہے کہ اس کے لئے دس ہزار ڈالر درکار گے حالانکہ میں نے رسالہ "آؤٹ ڈور" (Out Door) میں ایسی فالتو زمینوں کے اشتہار بھی پڑھے ہیں جو سات ڈالر فی ایکڑ کے حساب سے مل جاتی ہے۔دراصل ہم دو ضرورتوں کے تحت زمینیں خریدتے ہیں۔ایک فوری ضرورت کے ماتحت اور دوسرے ہیں تمیں سال بعد پیدا ہونے والی ضرورتوں کے پیش نظر آپ عید گاہ کے لئے دوسری قسم کی ستی زمینیں خریدنے کی کوشش کریں۔میں ہر سٹیٹ میں ایسی زمینیں خریدنا چاہتا ہوں حتی کہ ایسی ٹیسٹ میں بھی جہاں فی الحال کوئی ایک احمدی بھی نہیں ہے۔مستقبل میں وہاں بھی ہزاروں احمدی ہوں گے اور اس وقت آپ کو وہاں بھی زمینیں درکار ہوں گی۔ہوں