حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 685
635 نگرانی کا تاریخی کام ہے۔جلسہ سالانہ کے لئے سوئی گیس پر چلنے والی روٹی پکانے والی مشینوں کی کارگردگی بہتر بنانے کے سلسلہ میں بھی ایسوسی ایشن کو خدمت کی توفیق ملی۔مرکز سلسلہ میں بننے والے گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر کی نگرانی اور اسی طرح مرکز سلسلہ اور بیرونی ممالک میں جماعتی مراکز اور مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں بھی ایسوسی ایشن کو خدمت کی توفیق ملی۔جو کہ اب بھی جاری ہے۔" ڈاکٹروں کی تنظیم ९९ حضور نے احمدی ڈاکٹروں کی تنظیم ”انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی ڈاکٹرز " کے نام سے ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی سرپرستی میں قائم فرمائی اس ایسوسی ایشن کو نصرت جہاں لیپ فارورڈ پروگرام کے لئے مغربی افریقہ میں ڈاکٹر بھجوانے کی سعادت نصیب ہوئی۔مرکز سلسلہ میں فضل عمر ہسپتال میں اور بیرون ممالک بھی ڈاکٹروں کو بیش بہا خدمت خلق کے کاموں کی توفیق ملتی رہی جو تاحال جاری ہے۔اسلامی آداب اور اخلاق کی ترویج و اشاعت حضرت خلیفہ المسیح الثالث" نے اسلامی آداب و اخلاق کی ترویج و اشاعت کی تحریک کا آغاز خلافت کے ابتدائی دنوں سے ہی فرما دیا تھا۔دائیں ہاتھ سے کھانے ، اپنے سامنے سے کھانے، وقت ضائع کرنے سے بچنے ، گالیوں اور لغویات سے بچنے، پردہ کرنے ، حلف الفضول کی طرز پر انجمنیں بنانے ، بشاشت پیدا کرنے ، بلالی روح پیدا کرنے وغیرہ کے بارے میں حضور کے بے شمار ارشادات اور فرمودات ہیں جو حضور مختلف مواقع پر بیان فرماتے رہے۔ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔" اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔یہ میرے خاتم الانبیاء ' یہ میرے محبوب محمد