حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 684 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 684

634 والے بچوں کے ذہن کے لئے بہت مفید ہے ۳۲ احمدی طلباء کی تنظیمیں ہو خلافت ثالثہ کے ابتدائی دور میں ہی ہر بڑے شہر میں احمدی طلباء کی تنظیم قائم ہو تھی مثلاً احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوی ایشن لاہور۔لیکن بالخصوص ۱۹۷۹ء میں تعلیمی منصوبے کے اعلان پر حضور نے اس طرف خاص توجہ دی اور مرکزی سطح پر احمدی طلباء کے لئے مجلس خدام الاحمدیہ میں امور طلباء" کا ایک شعبہ قائم کروایا۔اسی طرح ناظر تعلیم صدر انجمن احمدیہ پاکستان کو احمدی طلباء کی ایسوسی ایشن کو منظم کرنے کا ارشاد فرمایا تا کہ احمدی طلباء علم کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔اس سلسلہ میں مرکز میں کالجوں اور سکولوں میں تعطیلات کے دوران کو چنگ کلاسز کا اہتمام ہونے لگا جو مسلسل جاری ہے۔آرکٹیکیٹس اور انجینئرز کی تنظیم احمدی آرکیٹیکیٹس اور انجینئرز کے Talent کو یکجا کر کے جماعتی ضروریات کے لئے ان سے استفادہ کرنے کے لئے حضرت خلیفہ المسیح نے ان کی ایک ایسوسی ایشن بنائی جس کا نام ”انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹکٹس اینڈ انجینئرز" رکھا گیا۔حضور نے اس ایسوسی ایشن کا نگران صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو مقرر فرمایا۔اس کے پہلے چیئرمین قریشی افتخار علی صاحب ریٹائرڈ چیف انجینئر محکمہ آبپاشی پنجاب کو نامزد فرمایا :- حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے دور خلافت میں اس ایسوسی ایشن کے ذریعے کئی مفید کام ہوئے جن میں سے جلسہ سالانہ پر غیر ملکی مہمانوں کے لئے شعبہ ترجمانی کے Simultaneous Interpretation System ڈیزائن کر کے اور نصب کر کے اور چلا کر دینے کا کام سر فہرست ہے جس کی تفاصیل فضل عمر فاؤنڈیشن کے ذکر میں گزر چکی ہے۔اس کے علاوہ قصر خلافت، دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے ڈیزائن اور تعمیر کی لئے