حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 686
636 مصطفى ( م ) ہیں۔یہ ہر انسان کے لئے ایک نمونہ اور اسوہ ہیں یہ بتانے کے لئے کہ اس طرح اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے اخلاق کے اوپر چڑھایا جا سکتا ہے۔اس لئے آنحضرت ملی ہی کی پیروی کرو۔آپ کے اسوہ حسنہ کو ہمیشہ سامنے رکھو۔آپ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرو۔کیونکہ آپ کے اسوہ حسنہ کو جانے بغیر اسے سمجھے بغیر اور اس کا مطالعہ کئے بغیر اسے کیسے اپنایا جا سکتا ہے۔جب تک آپ آنحضرت می کے۔اسوہ کو جانتے نہیں، آپ کے نمونے کو پہنچانتے نہیں، آپ کی طبیعت کے رنگ کو دیکھتے نہیں اور اس پاک اور ارفع وجود میں نے نوع انسان پر جو احسان عظیم کیا اور کرتا چلا گیا۔اور قیامت تک کرتا چلا جائے گا۔جب تک یہ حقیقت آپ کے سامنے نہ ہو اس وقت تک آپ اپنے اخلاق پر اور اپنی طاقتوں پر خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ نہیں چڑھا سکتے "س دورہ مغرب کے دوران حضور نے نائیجیریا میں فیڈرل ریڈیو کارپوریشن کے نمائندے مسٹر موسیٰ علی کے ایک سوال کے جواب میں فرمایا :۔" اللہ تعالیٰ نے ہر فرد کو جسمانی ، ذہنی ، اخلاقی اور روحانی استعدادیں عطا کی ہیں۔عوام کی حقیقی فلاح اس امر کی متقاضی ہے کہ ان کی جملہ استعدادوں کی کامل نشوونما کا انتظام کیا جائے۔ایک طرف ہم علاج معالجہ کی سہولتیں بہم پہنچا کر جسمانی استعداد کی نشوونما کے سلسلہ میں مقدور بھر کوشش کر رہے ہیں۔تعلیم کے مواقع بہم پہنچا کر ہم ذہنی نشو نما و ارتقاء میں کوشاں ہیں۔اسی طرح لوگوں کو اسلامی تعلیم پر عمل پیرا کر کے ہماری کوشش یہ ہے کہ لوگ اخلاقی اور روحانی لحاظ سے اس درجہ ترقی کریں کہ ان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو جائے۔۳۴ حضور نے نائیجیریا میں جماعت کے افراد کو مخاطب کر کے فرمایا:۔