حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 678 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 678

628 گھوڑ نے پالنے کی تحریک پس منظر :۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث " کو بچوں، پھولوں اور گھوڑوں سے بہت پیار تھا۔محترم چوہدری محمد علی صاحب بیان کرتے ہیں کہ عاجز سے ایک دفعہ فرمایا کہ ہمیں گھوڑے سے اس لئے محبت ہے کہ رسول مقبول می کو اس سے محبت تھی چنانچہ اس محبت اور اس خطرہ کے پیش نظر کہ آئندہ ایٹمی جنگ کے نتیجے میں تمام سامان رسل و رسائل معدوم ہو جائیں گے حضور نے جماعت کو گھوڑے پالنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا:۔فرمایا :- " مجھے تو فکر ہے کہ جنگ اور ایٹمی لڑائی کے نتیجہ میں سب اسباب رسل و رسائل معدوم ہو جائیں گے اس لئے ابھی سے پاکستانیوں کو گھوڑوں میں دلچسپی لینی چاہئے تاکہ بوقت ضرورت سواری کا سامان میسر ہو۔" میری سکیم یہ ہے کہ جماعتیں کم از کم دس ہزار گھوڑے پاک عرب (Pakarab) نسل کے رکھیں اس سکیم کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے چند سال لگیں گے لیکن PAKARAB گھوڑوں کی نسل کی افزائش کا آغاز ہو چکا ہے " ۲۵ حضور نے گھوڑوں کی پرورش اور نگہداشت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔” میرا ارادہ ہے کہ ربوہ میں بھی اور باہر کی جماعتوں میں بھی ایسے کلب جاری کروں جہاں گھوڑوں کی نگہداشت اور سواری وغیرہ کی تربیت دی جایا کرے ۳۶