حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 677
627 جس پر بڑے جوش و خروش سے عمل کیا گیا۔حضور نے اس تحریک کا اعلان ۱۹۷۳ء کے اجتماع پر کیا چنانچہ ہر سال سائیکلوں پر اجتماع پر آنے والے خدام کی تعداد بڑھتی گئی۔خدام کے علاوہ انصار اللہ بھی سائیکلوں پر اجتماع میں شمولیت کے لئے آنے لگے اور ہر سال ان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔کراچی اور کوئٹہ تک سے سائیکل سوار مرکز سلسلہ میں اجتماعات پر آتے رہے اور بعض اسی (۸۰) اسی (۸۰) سال کے بوڑھے اور بعض بارہ تیرہ سال کے اطفال نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ یہ تعداد بڑھتے بڑھتے صد سالہ احمد یہ جوبلی تک ایک لاکھ سائیکل سواروں تک پہنچ جانی چاہئے۔۲ ذیلی تنظیموں کے دائرہ کار کا تعین حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے ذیلی تنظیموں کے دائرہ کار کی تعین بھی فرما دی اور فرمایا :- ” جماعت کی ذیلی تنظیموں انصار اللہ خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کو بھی اپنے منصوبے اور پلین Plan ریوائز Revise کرنے چاہئیں۔انہیں مزید غور کے بعد ان میں کچھ تبدیلیاں کر لینی چاہئیں کہ وہ ایسے کاموں کی طرف توجہ نہ دیں جو ان کے سپرد نہیں کئے گئے ہیں۔کیونکہ فرائض کو چھوڑ کر نوافل کی طرف متوجہ ہونا کوئی نیکی نہیں اور نہ اس کے اچھے نتائج ہی نکلتے ہیں۔پس جماعت کی ان ذیلی تنظیموں کو اپنے مفوضہ فرائض احسن طور پر بجا لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں برکت دے کہ وہ جماعت کی مضبوطی کے لئے قائم کی گئی ہیں اور اگر یہ تنظیمیں اپنے فرائض کو پوری طرح ادا کریں تو یہ جماعت کے لئے بہت برکت کا موجب بن سکتی ہیں اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کر سکتی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ایسا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین"