حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 661 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 661

611 مقابلہ میں ایک شدت پیدا ہو رہی ہے۔۔۔۔جہاں تک مادی وسائل کا سوال ہے غیر مذاہب اور خدا کے اس دشمن کے مقابلہ میں ہماری کوئی طاقت ہی نہیں۔۔۔اعلیٰ پیمانہ پر مبلغ بنانے والا ادارہ تو جامعہ احمدیہ ہے۔۔۔اگر ہم صرف جامعہ احمدیہ پر انحصار کریں تو جس قدر انسانوں کی۔۔۔۔ضرورت ہے اتنے تو یہ ادارہ ہمیں شاید اگلے سو سال میں بھی نہ دے سکے لیکن ہمیں آج ضرورت ہے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ان بڑی عمر کے احمدیوں کی ضرورت ہے جو اگرچہ جامعہ احمدیہ یا اس قسم کے کسی اور ادارہ میں تو نہ پڑھے لیکن ان کی زندگی صحیح اور حقیقی اسلام کے مطالعہ میں خرچ ہوئی۔۔۔۔ایسے لوگ اپنی زندگیوں کو وقف کریں زبان کے لحاظ سے انہیں انگریزی زبان اچھی طرح آنی چاہئے کیونکہ یہ ہر جگہ غیر ممالک میں کام دے جاتی ہے سینکڑوں ایسے انگریزی دان احمدی ہیں جنہوں نے اخلاص سے اپنی زندگیاں گزاری ہیں جنہیں اپنی گزشتہ زندگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کی جو تفسیر ہمارے سامنے رکھی ہے اس کے مطالعہ کا شغف رہا ہے، جو علی وجہ البصیرت حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں، جنہوں نے اس مطالعہ کے دوران دوسرے مذاہب کے ساتھ مذہب اسلام کا موازنہ کیا ہے اور جن کو دعا کی عادت ہے جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت جوش مار رہی ہے اور جن کے سینوں میں حضرت نبی اکرم میں یا اللہ کے نام کو دنیا میں بلند کرنے کی ایک تڑپ پائی جاتی ہے۔ایسے سینکڑوں ہزاروں احمدی جماعت احمدیہ میں موجود ہیں۔آج میں ان کو آواز دے رہا ہوں کہ اسلام کی خاطر دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجوانے کے لئے مجاہدین کی آج ضرورت ہے اور اس قسم کے لوگ ہی آج کے حالات میں اس ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں اس لئے وہ آگے آئیں۔۔۔۔