حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 662 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 662

612۔۔۔ہر قسم کے انگریزی دان افراد خواہ وہ ڈاکٹر ہوں، انجینئر ہوں، ٹیچر ہوں، پروفیسر ہوں وغیرہ وغیرہ اپنے آپ کو پیش کریں لیکن شرط یہ ہے کہ وہ لوگ اس گروہ سے تعلق رکھنے والے ہوں جن کی زندگیاں اسلامی تعلیم اور قرآن کریم کے مطالعہ میں گزری ہیں اور جو دوسروں سے تبادلہ خیال کرتے رہے ہیں۔اس وقت اسلام کے ایک ادنیٰ خادم کی حیثیت سے میں جماعت کے ان احباب کو آواز دیتا ہوں کہ بڑھو ! زندگیوں کو وقف کرد!! اور اخلاص کے ساتھ سب کام چھوڑ کر باہر جاؤ اور تبلیغ اسلام کے فریضہ کی جو ذمہ داری ہے اسے اپنے کندھوں پر اٹھاؤ اور دنیا کو یہ بتاؤ اپنی دعاؤں کے ساتھ اور میری اور جماعت کی دعاؤں کے ساتھ کہ مذہب اسلام جو دنیاوی لحاظ سے علمی لحاظ سے ، اخلاقی لحاظ سے جو تعلیم دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے اشتراکیت وغیرہ اس کے مقابلہ میں کسی میدان میں ٹھر نہیں سکتی آگے مالی تحریکات حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے جماعت کے مالی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے اور سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ابتدائی زمانہ خلافت میں ہی فرمایا تھا کہ ”مالی قربانیوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے " جماعت کے موجودہ مالی نظام میں جہاں بھی وسعت کی گنجائش نظر آئی حضور نے اس کا جائزہ لے کر مناسب قدم اٹھایا اور صدر انجمن احمدیہ کے ضروری چندوں کے سلسلے میں نادہند افراد جماعت کو بجٹ میں شامل کرنے کی تحریک فرمائی۔تحریک جدید انجمن احمدیہ کے چندہ کے لئے دفتر سوم کا اجراء فرمایا اور اسے کے حضرت مصلح موعود کے زمانہ کی طرف منسوب کرتے ہوئے یکم نومبر ۱۹۶۵ء سے شمار کرنے کا ارشاد فرمایا :۔تحریک جدید کی بنیاد حضرت مصلح موعود نے ۱۹۳۴ء میں رکھی تھی اور جن