حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 660
610 جنگی قیدیوں اور افغان مہاجرین کے لئے گرم کپڑے اور رضائیاں بنا کر مفت سپلائی کرنے کی سکیم اسلامی آداب و اخلاق کی ترویج و اشاعت تعلیم و خدمت و اشاعت قرآن ، فضل ممر فاؤنڈیشن ، نصرت جہاں لیپ فارورڈ منصوبہ اور صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ کا گذشتہ ابواب میں تفصیلی ذکر گزر چکا ہے اس باب میں صرف چند تحریکات اختصار کے ساتھ بیان کرنی مقصود ہیں۔تحریک وقف زندگی حضرت خلیفہ المسیح الثالث" نے یہ محسوس کیا کہ جامعہ احمدیہ سے تعلیم حاصل کرنے والے واقفین کی تعداد نعبتا کم ہے اس لئے تبلیغ کے میدان میں جو خلاء محسوس کیا جا رہا تھا اسے پورا کرنے کے لئے حضور نے خلافت کے ابتدائی ایام میں ”وقف بعد از ریٹائر منٹ" کی تحریک فرمائی اور پھر خلافت کے درمیانی ایام میں مخلص باہمت انگریزی دان احباب کو اور خلافت کے آخری ایام میں گریجوائیس کو زندگیاں وقف کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے ۲۵ جنوری ۱۹۷۴ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔" دنیا پر طائرانہ نگاہ ڈالیں تو اس وقت یہ صورت ہمارے سامنے آتی ہے کہ ایک طرف دہریت ، اشتراکیت کی شکل میں ساری دنیا پر چھانے کی کوشش کر رہی ہے دوسری طرف مذہب سرمایہ داری کا سہارا لیتے ہوئے اس یلغار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔۔۔اس وقت ان ترقی یافتہ ممالک میں جو اشتراکیت کے خلاف بر سر پیکار ہیں سرمایہ داری نظام تو معرض زوال میں ہے اور مذہب میدان سے بھاگتا نظر آتا ہے اس لئے میں نے جماعت کو پہلے بھی کہا کہ ان علاقوں میں ایک خلاء پیدا ہو رہا ہے۔اب اس خلاء کو دو طاقتیں پر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ایک طاقت لامذہبیت اور دہریت کی ہے اور دوسری طاقت اسلام اور احمدیت کی ہے۔ہمارا اصل مقابلہ ان لادینی طاقتوں سے ہے اور اس