حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 645
594 ۱۵۔سرائے محبت ، سرائے خدمت (خدام الاحمدیہ) انصار اللہ گیٹ ہاؤس کی تعمیرات جن میں تمام ماڈرن سہولتیں موجود ہیں۔ایک وسیع تعلیمی سکیم کا اجراء۔جس کے ماتحت جماعت کا کوئی Genius نوجوان انشاء اللہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لئے یونیورسٹیوں اور بورڈوں میں اول ، دوم، سوم آنے والوں کو سونے چاندی کے تمغات دیئے جاتے ہیں۔۸۵ صد سالہ جوبلی منصوبے کے شیریں ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے اپنے آخری جلسہ سالانہ پر فرمایا :- " اب ہم پندرھویں صدی میں خدا تعالیٰ کے بڑے عظیم نشانوں کو لکھنے کے لئے داخل ہو چکے ہیں جو سال گزرا ہے اس صدی کا اس میں بھی بے انتہا نشان دکھائے ہیں اور بڑی عظمتوں کا نشان مثلاً ۷۴۵ سال بعد سپین کی مسجد مکمل ہو گئی الحمد لله۔۔۔پھر ہم پھیلے مشرق کی طرف ابھی ادھر نہیں گئے تھے ، جاپان میں اللہ تعالیٰ نے ایک گھر کی خرید کا سامان پیدا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر بڑی وسعت پیدا ہو رہی ہے کینیڈا اور امریکہ میں، پھر بڑی۔وسعت پیدا ہو رہی ہے افریقہ کے بہت سے حصوں میں۔میں تو حیران ہوں ، حیرت میں گم ہوں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی عظمت میرے اس زمانہ میں اس بات سے ثابت ہوئی کہ میرے جیسے عاجز انسان کا اس نے ہاتھ پکڑا اور اعلان کیا کہ اس ذرہ ناچیز سے میں دنیا میں انقلاب بپا کر دوں گا اور کر دیا ۸۶