حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 644 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 644

593۔۱۲۔مسجد اور مشن ہاؤس کے لئے خرید لی گئی۔یہ اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہے۔اٹلی اور جنوبی امریکہ میں مساجد اور مشن ہاؤسز کے لئے۔خدام الاحمدیہ کی طرف سے خدام کے چندہ سے فنڈز کا مہیا کر کے پیش کیا جانا (نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب کے چند ماہ کے بیرونی ممالک کے دورہ میں یہ رقم جمع ہو گئی۔) جاپان کے شہر Nagoya میں ایک نہایت خوبصورت نو تعمیر شدہ مکان کی خرید برائے مسجد و احمد یہ سنٹر انگلستان میں جماعت کی وسعت کے پیش نظر پانچ مراکز اور ہالوں کی خرید۔جس کے لئے وہاں کے مبلغ انچارج نے ۳۱۔اکتوبر ۱۹۷۹ء کو چندہ کی تحریک کی اور چند ہی مہینوں میں فنڈز کا انتظام ہو گیا اور بریڈ فورڈ میں ۲۰۔اپریل ۱۹۸۰ء۔ساؤتھ آل میں ۳۱۔مئی ۱۹۸۰ ء۔مانچسٹر میں ۱۶۔جون ۱۹۸۰ء۔ہڈرز فیلڈ میں ۱۰۔جولائی ۱۹۸۰ء اور برمنگھم میں ۳۱۔اگست ۱۹۸۰ء کو عمارتیں خرید کر قبضہ لے لیا گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۱۹۸۰ء کے دورہ میں ان کا افتتاح فرمایا:۔انگلستان کے شہر لندن میں ایک عالمگیر کسر صلیب کانفرنس کا انعقاد جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" نے خود شمولیت فرمائی۔بڑے وسیع پیمانہ پر اشاعت لٹریچر کا کام شروع ہو چکا ہے انگریزی اور فرنچ میں ترجمہ کر کے ہزاروں صفحات کا اسلامی لٹریچر شائع ہو چکا ہے۔متعدد زبانوں میں اسلام سے متعلق تعارفی فولڈ رز شائع ہو کر مختلف ممالک میں آنے والے زائرین میں تقسیم ہو رہے ہیں۔باہمی رابطہ کے لئے ایک درجن ممالک میں ٹیلیکس Telex کا انتظام ہو چکا ہے۔۔جماعتی تقاریب کی بولتی فلمیں بنوا کر ان کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔بیرونی ممالک سے آنے والے وفود کی رہائش کے لئے سرائے فضل عمر