حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 643
592 ملکوں میں چلے گئے۔اب ان اگلے پندرہ سال میں ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا کے ہر ملک میں ہم چلے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب مردو زن عاجزانہ دعائیں کرتے رہیں کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق جوں جوں ہماری ذمہ داریاں بڑھاتا چلا جائے اور ہمارے بوجھوں کو اور بھی بو جھل کرتا چلا جائے اس کے مقابلہ میں اس کے مطابق ہماری طاقتوں میں اضافہ کرنے والا ہو ، ہماری بشاشتوں میں اضافہ کرنے والا ہو۔صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے شیریں ثمرات صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کی تکمیل تو ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کو ہوئی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے شروع سے ہی اس منصوبہ میں غیر معمولی برکت ڈالی اور حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ کی زندگی میں ہی اس شجرہ طیبہ کے شیریں شمرات جماعت کو عطاء ہونے شروع ہوئے۔ذیل میں ان میں سے چند کا ذکر کیا جاتا ہے۔سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں مسجد ناصر اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد ۲۷ تمبر ۱۹۷۵ء کو اور بعد تکمیل اس کا افتتاح ۲۰۔اگست ۱۹۷۶ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے خود وہاں تشریف لے جا کر کیا۔ناروے کے شہر اوسلو میں مسجد اور مشن ہاؤس کا افتتاح حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے یکم اگست ۱۹۸۰ء کو فرمایا:۔سپین میں مسلمانوں کے زوال کے ۷۴۴ سال بعد جماعت احمدیہ کو سعادت ملی کہ ۹ اکتوبر ۱۹۸۰ء کو (چودھویں صدی کے اختتام سے پہلے) قرطبہ کے قریب حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔مسیح ناصری کی آخری آرام گاہ والے شہر سرینگر میں شاندار مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر ہوئی۔کینیڈا کے شہر کیلگری میں ۴۰۔ایکٹر زمین جس پر بہت بڑی عمارت بھی ہے