حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 642 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 642

591 غلبہ کے سامان جلد پیدا ہوں" "۔۔۔۔۔۔۔۔۰۸۳ ہمارا سپہ سالار ہمارا سپریم کمانڈر، ہمارا ہادی ، ہمیں راہ ، راست دکھانے والا اپنی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اس پر قائم رکھنے والا محمد ہیں۔باقی جس طرح سپریم کمانڈر کے ماتحت ایک زمانہ میں مختلف محاذوں پر مختلف جرنیل لڑ رہے ہوتے ہیں۔نبی اکرم می گیر قیامت تک کے لئے روحانی فوجوں کے سالار اعظم بنا دیئے گئے یعنی آپ کو خاتم النبین کا لقب عطا ہوا ہے اور آپ کے ماتحت جن سالاروں نے پیدا ہونا تھا ان کی تعداد تین چار دس یا دس سو نہیں بلکہ ایک زمانہ ایسا بھی آیا کہ جب تنزل کے آثار تھے اس وقت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ امت محمدیہ میں لاکھوں لاکھ مقربین الہی پیدا ہوئے اور مقرب الہی ہی روحانی فوج کا سالار۔ار ہوتا ہے اور اس وقت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہو گئے ، مسیح دنیا کی طرف آ گئے۔اس عظیم جنگ کا معرکہ۔جنگ تو شروع ہوئی محمد میں ﷺ کی بعثت کے ساتھ۔کی بعثت کے ساتھ۔لیکن اس جنگ کا آخری معرکہ جس کی شدت انسانی عقل اپنے تصور میں نہیں لا سکتی۔۔۔۔۔اس کا زمانہ آ گیا۔۔۔۔۔۔۔اس جنگ میں اس آخری معرکہ میں جو معرکہ مہدی معہود نے اسلام کی خاطر اور توحید کو قائم کرنے کے لئے اور نوع انسانی کے دل جیت کر محمد مصلی تعلیم کے جھنڈے تلے جمع کر دینے کے لئے لڑنا تھا اس معرکہ میں بھی یہ وقت جس میں ہم اس جلسہ سالانہ (۱۹۷۳ء ناقل) کے بعد داخل ہو گئے ہیں یہ بڑی اہمیت کا مالک ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو میں دیکھ رہا ہوں اور جو میرے کان آسمانی آواز سن رہے ہیں اور جو میری قوت شامہ خوشبو سونگھ رہی ہے وہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی زندگی کی پہلی صدی کے یہ آخری پندرہ سال سب سے اہم ہیں۔۔۔۔۔۔پہلی صدی پہلی صدی تیاری کی تھی چنانچہ ہم مثلاً پچاس