حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 525
472 کریم کی بے مثال و لازوال تعلیم پر عمل کرنے کے ساتھ وابستہ ہے۔دنیا مانے یا نہ مانے میرا مشورہ اور میری نصیحت یہی ہے کہ بنی نوع انسان قرآن عظیم کے بیان کردہ اصولوں کو اپنائے اور ان پر عمل پیرا ہو کر اپنے آپ کو خدا کی زمان کے نیچے لائے جب تک وہ ایسا نہیں کریں گے تیسری عالمگیر جنگ کے خطرہ سے اپنے آپ کو بچانے میں ۴۰ کامیاب نہیں ہو سکیں گے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انعامی چیلنجوں کا اعادہ حضور نے ۲۸۔جنوری ۱۹۶۷ء کو جلسہ سالانہ پر خطاب فرمایا اس کے متعلقہ حصہ کی الفضل کی رپورٹ درج ذیل ہے۔حضور نے حصول نصرت کے ذرائع بیان فرما کر پہلے واضح فرمایا کہ ان ذرائع کو اختیار فرما کر کس طرح آنحضرت میم اور حضور کے قدی صفات صحابہ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان تائید و نصرت کے مورد بنے اور اسلام کو دنیا میں غلبہ نصیب ہوا۔پھر آنحضرت میں کے فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو انہی ذرائع کے اختیار کرنے کے نتیجے میں ملنے والی غیر معمولی تائید و نصرت کا ذکر فرمایا اور حضور کے ذریعہ خدائی تائید و نصرت کے ماتحت رونما ہونے والے غلبہ اسلام کو واضح کرنے کے لئے مقابلے کی ان دعوتوں کا ذکر فرمایا جو حضور نے اسلام کی برتری ثابت کرنے کے لئے دوسرے مذاہب کو دیں۔حضور نے واضح فرمایا کہ یہ دعوتیں جنہیں دیگر مذاہب کے سر کردہ لوگوں نے اس وقت قبول نہ کر کے اسلام کی برتری اور غلبہ پر مہر تصدیق ثبت کی تھی آج بھی قائم ہیں اور ہمیشہ قائم رہیں گی۔چنانچہ حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نیابت میں ان میں سے باری باری بعض دعوتوں کو دہرایا حضور۔خلیفه