حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 451 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 451

396 لگانے کی سکیم کا اعلان فرمایا۔جسمانی قوی کی نشوونما کے لئے حضور نے مشاورت پر سائیکل سواری کی تحریک فرمائی اور اول آنے والے ضلع کے لئے انعام کا اعلان فرمایا۔اسی طرح خدام کو غلیل رکھنے اور نشانہ غلیل میں مہارت حاصل کرنے کی تحریک فرمائی۔اس سال ملک میں تباہ کن سیلاب آیا۔ربوہ کے نواحی علاقوں اور ملک کے دوسرے مقامات پر مجلس خدام الاحمدیہ نے عظیم الشان خدمات سرانجام دیں۔اس سال آزاد کشمیر کی اسمبلی نے جماعت کے خلاف قرار داد منظور کی جس پر حضور نے عالمانہ تبصرہ فرمایا اور اسی سال ایک خطبہ جمعہ میں آنحضرت علی کے مقام محمدیت کی عارفانہ تفسیر فرمائی۔یہ خطبہ کتابی شکل میں ”مقام محمدیت کی تفسیر" کے عنوان سے شائع ہوا مجلس انصار اللہ کی تنظیم کو زیادہ فعال بنانے کے لئے حضور” نے عمر کے لحاظ سے 21 انصار اللہ کو صف اول اور دوم میں تقسیم فرمایا۔بیرونی ممالک میں جماعت میں وسعت اور بیداری کے پیش نظر حضور نے جلسہ سالانہ پر غیر ملکی احمدی وفود کی باقاعدہ شرکت کی تحریک فرمائی۔منصوب اس سال جلسہ سالانہ پر حضور نے صد سالہ احمد یہ جو بلی" کا عظیم الشان پیش فرمایا اور جماعت احمدیہ پر سو سال پورے ہونے پر ۱۹۸۹ء میں سوسالہ جشن منانے اور احمدیت کی اگلی صدی کا استقبال کرنے کے لئے (جسے حضور نے غلبہ اسلام کی صدی قرار دیا) حضور نے جماعت سے اڑھائی کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور سولہ سال کے لئے ایک تربیتی اور روحانی دعاؤں ، نوافل اور ماہانہ روزے کا پروگرام دیا اور حمد اور عزم کے عظیم ماٹو دیئے جس پر جماعت نے والہانہ لبیک کہہ کر اپنے وعدوں کو دو کروڑ روپے کی بجائے دس کروڑ روپے تک پہنچا دیا۔حضور نے آغاز خلافت پر جس لائحہ عمل کا اعلان فرمایا تھا صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ ان مقاصد کو پورا کرنے اور ان مقاصد میں مزید وسعت پیدا کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ تھا۔یہ ایک ایسا جامع پروگرام تھا جو اس عالمی سازش کے اثر کو زائل کرنے کا بہترین ذریعہ بننے والا ہے جو وو